پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک بار پھر اپنی منافقانہ سوچ اور پاکستان دشمنی کا کھلم کھلا اظہار کر دیا۔ ممبئی میں شیو سینا(یو بی ٹی)کے رہنما سنجے راوت کی کتاب نرکتلا سورگ (دلدل میں جنت)کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی تنقید اور گالی گلوچ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
جاوید اختر نے کہا کہ انہیں دونوں طرف سے گالیاں ملتی ہیں، ایک طرف سے انہیں کافر کہہ کر جہنم جانے کی دھمکیاں ملتی ہیں جبکہ دوسری طرف سے انہیں جہادی کہہ کر پاکستان جانے کا کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، اگر میرے پاس صرف دو آپشن ہوں، جہنم جانے کا یا پاکستان جانے کا، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔اس موقع پر مہاراشٹر کے سابق وزرائے اعلی ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار (این سی پی-ایس پی) کے صدر بھی موجود تھے۔
جاوید اختر نے سیاست اور مذہب کے حوالے سے اپنے کھلے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ انہیں شدید نفرت اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے خیالات کی قدر کرتے ہیں۔جاوید اختر نے کہا، دونوں طرف کے انتہاپسند مجھے گالیاں دیتے ہیں، یہ حقیقت ہے۔ اگر ایک طرف سے بھی گالی دینا بند ہو جائے، تو میں اسے انوکھا سمجھوں گا اور یہ سوچوں گا کہ شاید میں نے کوئی غلطی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بے شک ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جو مجھے سراہتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، لیکن یہ سچ ہے کہ انتہاپسند دونوں طرف سے مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ تاہم وہ بھارت سے وفا داری نبھانے کا یقین دلانے کی جدوجہد میں پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں ہندوں کی طرف سے بھی گالیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ جاوید اختر نے بھارت کے ایوانِ بالا(راجیہ سبھا)میں مارچ 2010 سے مارچ 2016 تک بطور رکن خدمات انجام دیں، جب انہیں صدر کی جانب سے ایوانِ بالا کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے بورڈ ممبران کا معاملہ ، ممبر اسٹیٹ تبدیل، کس ممبر کے پاس کونسا چارج گیا ؟ دستاویز سب نیوز پر منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکان بیسویں چائنا فلم ہوابیاؤ ایوارڈز کا اعلان ’پاکستانیوں کو نکال رہے ہیں تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟‘ سوال پر گلوکار کو مرچیں لگ گئیں فواد خان کی فلم ’’عبیرگُلال‘‘ کے گانے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاوید اختر
پڑھیں:
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹیں۔بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ جنگ نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ مل کرکام کرے گا، صدر زرداری ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟ اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم