پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی، کیوں کہ یہ راستہ دونوں ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جائےگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اگر بھارت کی جانب سے ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کچھ عرصے سے بھارت میں ایسی صورت حال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تصادم ہو۔ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جو صورت حال بنی اس میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی، لیکن اگر بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو پھر جنگ ہی سہی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے ساتھ بیک چینل رابطوں سے متعلق سوال پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے وزارت خارجہ ہی وضاحت کرسکتی ہے کیوں کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے جنگ کے دوران بھارت کے 6 جہاز مار گرائے، دشمن کو مزید بھی نقصان پہنچا سکتے تھے، لیکن انتہائی بالغ نظری سے فیصلے کیے گئے۔

ترجمان پاک افواج نے کہاکہ پاکستان نے ان حملوں کے بعد ہونے والے نقصان کو کھلے دل سے تسلیم کیا، لیکن ہم نے جب جوابی وار کیا تو بھارت ہمیں روک نہیں سکا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہم سے رابطہ کیا جس پر ہم نے کہاکہ بات چیت اسی وقت ہوگی جب ہم جواب دے چکے ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جب ہم نے 10 مئی کو اپنا جواب دیا تو بھارت کے فوجی ترجمان نے خود ٹی وی چینلز پر آکر کہاکہ ہم جنگ کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر بیرونی قوتوں نے کردار ادا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا بیان انتہائی مزاحیہ ہے، ہم اپنی انٹیلیجنس کے لیے بھارتی ذرائع پر انحصار نہیں کرتے۔ ’ہم بھارت کے بارے میں سب جانتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیوں کررہے ہیں، ہم ہمیشہ چوکنا اور تیار رہتے ہیں۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی فوج کا بہالپور میں جیش محمد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بیانیہ درست نہیں، بہاولپور، مریدکے اور مظفرآباد میں جن جگہوں پر حملے کیے گئے وہ مساجد تھیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمیں دہشتگردی سے نفرت ہے کیوں کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کسی بھی شخص کے پاس پاکستان کے کسی شہری کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہو تو ہمیں بتائے ہم خود کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی: پاکستان نے ہندوستان کا جھوٹ بے نقاب کردیا، ڈوزیئر جاری

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بھارت میں یہ سوال نہیں اٹھایا جارہا کہ آخر اتنا بڑا سیکیورٹی لیپس کیسے ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف وی نیوز ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جنرل احمد شریف انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کہ پاکستان کہاکہ ہم بھارت کے کے لیے

پڑھیں:

بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔

کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بری فوج نے اپنے میزائلوں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں پر نشانے لگائے، جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کو سبق سکھایا۔

انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار تھی لیکن بھارت کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہو سکی، ہماری بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار تھی۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاک بحریہ 1965 کی طرح ’دوارکا‘ کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی۔ جارحیت کے دنوں نے جوانوں نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بہادر افواج کے درمیان مربوط تعاون سنہری باب ہے، جس پر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہماری افواج کی بھرپور تیاری کے باعث دشمن ہمارا بال بیکا نہ کر سکا، ہم اپنے تمام شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور تمام تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں، لیکن اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو ہمیشہ کی طرح ہمیں تیار پائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی: پاکستان نے ہندوستان کا جھوٹ بے نقاب کردیا، ڈوزیئر جاری

شہباز شریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بحریہ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ شہباز شریف مسلح افواج وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی “فیکٹری” میں تیار کی گئی
  • پاکستان امن کا خواہاں، جنگ مسلط کی گئی تو ہر وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • صحافت کی مزاحمت
  • چوہدری لطیف اکبر کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد
  • بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم
  • پاکستان کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید
  • پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود کرتارپور راہداری 9 روز سے بند
  • کیا پاک بھارت کشیدگی کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی؟