پنجاب اسمبلی میں 4 اپوزیشن ارکان کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی تحریک عدم اعتماد سے ختم
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں 4 اپوزیشن ارکان کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی تحریک عدم اعتماد سے ختم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اسمبلی کی 13 میں سے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصر اقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول کو کمیٹی کی سربراہی سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی
چیئرمین کالونیز احسن علی، چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائے مرتضیٰ بھی فارغ ہوگئے ہیں۔
ان 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن اب دوبارہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی باقی 9 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹینڈنگ کمیٹیوں پنجاب اسمبلی کمیٹیوں کی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
آئین کے آرٹیکل 49 کی شق (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 27 ستمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
صدر سیکریٹریٹ (پبلک) کے مطابق قائم مقام صدر پاکستان / چیئرمین سینیٹ اب 4 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2025 تک برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
سردار ایاز صادق صدر پاکستان کی وطن واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سردار ایاز صادق صدر ملک قائم مقام صدر