بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔
سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ بات تشویش ناک ہے کہ ایک بڑی طاقت غیر محدود علاقائی بالادستی کے خواب دیکھ رہی ہے، بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں بالخصوص انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن سے خارج کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دریاؤں کو ہتھیانے اور انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش بھی اپنائے ہوئے ہے جو معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری، اعلی سطح کی سفارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس سربراہ پاک فضائیہ سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی تعاون کے اہم امور پر گفتگو پاکستان میں نوجوان نسل اور سگریٹ نوشی منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، پاک فوج کے سب سے سینئر آفیسرجنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر وفاقی حکومت اور کے پی حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر معاملات طے پاگئے قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاصم افتخار
پڑھیں:
گالیاں دینے، گریبان پکڑنے، حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان
الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ منتخب ہو کر اسمبلی میں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، پھر اسی حلف کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دینے، ہلڑ بازی کرنے، حملہ کرنے اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی بھی سیاسی جماعت یہ کرے، میں آئین کے لئے یہ مقدمہ لڑوں گا۔ الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی اور حلف کی پاسداری کرنے کا قسم اٹھانا اور پھر اس کی خلاف ورزی کرنا کس زمرے میں آتا ہے۔؟
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ منتخب ہو کر اسمبلی میں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا جاتا ہے، پھر اسی حلف کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کر چکے ہیں۔ ملک احمد خان نے کہا کہ میں ڈیڑھ سال سے تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہوں، ہاؤس میں مس کنڈکٹ کو جرم سمجھتا ہوں اور یہ جمہوری رویوں کے خلاف ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مجھے اپنے منصب کا حق ادا کرنا ہے، گالیاں دینا جمہوریت نہیں، یہ واحیات رویہ جمہوریت سے دشمنی ہے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ اس وقت پارلیمان کی یہ صورتحال ہے کہ کوئی وزیر خزانہ پچھلے 15 برسوں سے بجٹ تقریر تک نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ وہ جان سکیں کہ بجٹ تقریر میں کیا بولا جا رہا ہے، میں صرف آئین کی پاسداری چاہتا ہوں۔