حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد: مہنگائی ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، وفاقی حکومت نےایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری ملنے کے بعداوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہےکہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کے صرف دعوے ہی کررہی ہے، آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہوتا ہے،گھروں میں گیس پہلے ہی نہیں آرہی ہوتی، سلنڈر استعمال کرکے گھر کا چولہا جلتا ہے، گیس مزید مہنگی کرکے دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے،پہلے بھی پیٹرول اور روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، فروری شروع ہوتےہی گیس بھی مزید مہنگی کردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی قیمت میں
پڑھیں:
سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون کی معلومات غلطی سے لیک کر دیں
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 25 ایج کی لانچ 13 مئی کو متوقع ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت ایس 25+ اور ایس 25 الٹرا کے درمیان بتائی گئی تھی لیکن اب سام سنگ کی جانب سے اس ڈیوائس کی قیمتیں حادثاتی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لیک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایج کے 256 جی بی ورژن کی قیمت 1678 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 512 جی بی ویریئنٹ کی قیمت تقریباً 1858 کینیڈین ڈالر (3 لاکھ 79 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔
یہ قیمتیں سام سنگ کینیڈا کی ویب سائٹ کے فرینچ ورژن پر گلیکسی ٹیب ایس 10 ایف ای ٹیبلیٹس کے ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے ٹرمز اینڈ کنڈیشن کے پیج پر لیک ہوئیں۔
پیج پر گلیکسی ایس 25 اس فہرست میں شامل تھا جس کو صارف ٹیبلیٹ کی حقیقی قیمت سے 20 ڈسکاؤنٹ میں خرید سکتے ہیں۔