ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رخصتی کے وقت کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی جذباتی پرفارمنس اور تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا گانا گا کر لمحے مزید یادگار بنائے اور دلہن ماورا حسین کو رخصت کیا۔
View this post on InstagramA post shared by MAWRA (@mawrellous)
ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رخصتی کی جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں رخصتی کے اہم لمحات کو دکھایا گیا ہے۔
ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ میں اس گانے کے لئے تیار نہیں تھی، بلکہ ہم اس گانے کے لئے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے فرحان سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں بھائی۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی رواں ماہ شادی ہوئی تھی، دونوں پانچ سال سے دوست بھی تھے، ان کی شادی کی تقریبات سوشل، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا حسین
پڑھیں:
جینیفر لوپیز کو معروف برانڈ کے اسٹور میں گھسنے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،" اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا۔
جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر معروف برانڈز سے خریداری کی اور روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہ ترکی میں اپنی "اپ آل نائٹ: لائیو" کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں، جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ لوپیز جلد ہی فلم "Kiss of the Spider Woman" میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔