اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 57 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 02 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 40 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے اور قیمت فروخت 281 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارکیٹ میں امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی کی قدر

پڑھیں:

چینی بحران، پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے نام طلب کر لیے

ملک بھر میں چینی کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت نے نوٹس لیا اور ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 172 روپے مقرر کیا۔

تاہم اس کے باوجود اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں کب کب گندم اور چینی بحران نے حکومتوں کو مشکل میں ڈالا؟

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارروائیوں کے باعث اب مارکیٹ میں چینی دستیاب نہیں ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی خرید کر سستی کیسے بیچیں؟

چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چینی بحران پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں چینی کی امپورٹ سے متعلق ایف بی آر کا ایس آر او زیر بحث آیا، جس پر رکن کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے سوال کیا کہ کن شوگر ملز مالکان کو فائدہ پہنچانے کے لیے یہ ایس آر او جاری کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے اضافے سے 44 ارب روپے کمائے جاتے ہیں۔ کئی سالوں سے چوہے بلی کا کھیل جاری ہے، پہلے چینی ایکسپورٹ کی جاتی ہے، بعد میں مہنگی ہو کر امپورٹ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شوگر ملز کو نقصان ہو رہا ہے تو مالکان انہیں قوم کے حوالے کر دیں، ہم چلا لیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے شوگر ملز مالکان اور ڈائریکٹرز کے نام طلب کیے، لیکن سیکریٹری نے نام فراہم نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت کیوں بڑھتی ہے؟ ایک نہ ختم ہونے والا بحران

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مالکان کے نام اور دیگر تفصیلات طلب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر معلومات فراہم نہ کی گئیں تو معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

رکن کمیٹی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ چینی بحران کی جڑ شوگر ایڈوائزری بورڈ ہے۔ اس میں عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، لیکن عوام یا صارفین کی نمائندگی اس بورڈ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم عوام کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ ہم نے اگلے سال کی چینی قیمتیں پہلے ہی فکس کر دی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ چینی کی امپورٹ سے کتنے ڈالرز ضائع ہوں گے؟

ایف بی آر حکام نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کمیٹی نے شوگر ملز کے نام طلب کیے تھے، جو ہم لے آئے ہیں۔ جب کمیٹی حکم دے گی تو تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال چینی کی مجموعی پیداوار 76 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن تھی، جس میں سے 13 لاکھ ٹن سرپلس تھی۔ اس میں سے 5 لاکھ ٹن آئندہ سال کے لیے محفوظ کر لی گئی جبکہ 7 لاکھ 90 ہزار ٹن تین مراحل میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ای سی سی سے لی گئی۔

اس ایکسپورٹ سے 40 کروڑ ڈالر سے زائد زر مبادلہ حاصل ہوا۔ اس وقت ایکسپورٹ کی جانے والی چینی کی قیمت 143 روپے فی کلو تھی، جو اب 173 روپے ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیج کر وہی چینی اربوں میں خریدلی جاتی ہے؟ شہباز شریف

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر سیکٹر پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کی قیمتوں اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

 اجلاس میں شوگر ملز کے تمام ذخائر کی مکمل نگرانی اور چینی کی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر میں موجود مافیاز کے باعث اشیائے خورونوش عام آدمی کے لیے مہنگی ہو جاتی ہیں۔ نومبر میں کرشنگ سیزن شروع ہونے پر چینی کی قیمت 145 روپے فی کلو تھی۔

اس وقت شوگر مافیا اور شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو کہا کہ ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے، اس لیے ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ نقصان نہ ہو۔

حکومت نے اس شرط پر اجازت دی کہ قیمت میں استحکام رہے گا اور چینی 145 روپے فی کلو سے مہنگی نہیں ہو گی۔ اس کے بعد حکومت کی اجازت سے 7.5 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت پر قابو کی کوشش، حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے

چینی کی ایکسپورٹ کے آغاز کے ساتھ ہی قیمت میں اضافہ اور مارکیٹ میں قلت شروع ہو گئی، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سخت نوٹس لیا اور حکم دیا کہ چینی 165 روپے فی کلو سے زائد قیمت پر فروخت نہیں ہونی چاہیے۔

لیکن دکانداروں اور شوگر ملز نے اس حکم کو نظر انداز کیا، اور چینی بدستور 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آر ایکسپورٹ جنید اکبر چینی چینی بحران رانا تنویر

متعلقہ مضامین

  • چینی بحران، پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے نام طلب کر لیے
  • شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، مارکیٹ سے چینی غائب
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
  • 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
  • قدرتی ویاگرا کہلانے والی پاکستانی ’سلاجیت‘ کی دنیا میں طلب زیادہ کیوں؟
  • کرپٹو میں 100ملین ڈالر ڈوبنے کا معاملہ،کس کے پیسے تھے ، کس نے ڈبوئے؟ بالآخر اصل کہانی سامنے آگئی