قائمہ کمیٹی اجلاس: ناز بلوچ نے کےالیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
رکن پارلیمنٹ حفیظ الدین کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا۔ جس کے دوران رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کےالیکٹرک کے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطوں کا معاملہ اٹھادیا۔
انکا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی جانب سے کنسلٹنٹس کے ذریعے رابطہ کیا گیا، کنسلٹنٹس کمیٹی اجلاس کے بعد کےالیکٹرک کی وکالت کرتے ہیں۔
ناز بلوچ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی پروسیڈنگ میں کنسلٹنٹس کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے، کےالیکٹرک کیلئے قائمہ کمیٹی کا فورم موجود ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کےالیکٹرک کیسے براہ راست کسی بھی معاملہ پر ارکان کمیٹی کو اپروچ کرسکتی ہے؟
رکن کمیٹی مہرین رزاق کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی نجکاری کراچی کے عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے کی گئی، کراچی کے عوام کو مہنگی بجلی مل رہی ہے اور ترسیلی نظام بھی درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران 40 ارب کی سبسڈی صنعتوں کو تاحال فراہم نہیں کی گئی۔
اجلاس کے دوران سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر 2021 سے جون 2022 تک ہم نے سبسڈی دی، اضافی گروتھ پر باقی سبسڈی صنعتوں کو دینا تھی۔
انکا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران ہماری گروتھ گر گئی، سبسڈی کی پوزیشن میں نہیں رہے، کراچی کی انڈسٹری کو سبسڈی نہیں ملی، یہ ان کا حق ہے۔
سی ای او کےالیکٹرک نے کہا کہ 7 ارب کی سبسڈی جو حکومت نے دی تھی وہ ہم آگے دے چکے ہیں، باقی ہم سے وہ سبسڈی مانگی گئی جو حکومت نے دی ہی نہیں۔
اجلاس کے دوران صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک سبسڈی صارفین کو منتقل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
کمیٹی رکن ناز بلوچ نے سی ای او کےالیکٹرک کے کمیٹی اجلاس میں رویے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ پہلے تو کےالیکٹرک کے سی ای او آتے نہیں تھے، اب آکر اس طرح بات نہ کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یہاں اپنی ذات کی بات نہیں کر رہے، کےالیکٹرک کے سی ای او اپنی کمپنی کا دفاع کریں مگر کمیٹی میں اس طرح بات نہ کریں۔
اجلاس کے دوران نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک نے کورونا کے دوران صنعتی صارفین سے اپنا ٹیرف چارج کیا۔
قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں معاملے پر چیئرمین نیپرا کو طلب کرلیا۔
کےالیکٹرک کو آؤٹ آف کورٹ معاملہ ختم کرنے کی آفر کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیپرا چیئرمین اور کےالیکٹرک کو بٹھا کر معاملے کا حل نکالتے ہیں، اس پر سی ای او کےالیکٹر کا کہنا تھا کہ اگر فیصلہ موزوں ہوا تو مانیں گے اور اگر خلاف ہوا تو قانونی فورمز کا حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنسلٹنٹس کے ذریعے قائمہ کمیٹی ناز بلوچ نے نے کہا کہ اجلاس کے کے دوران سی ای او
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔