نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگی، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو میں آذربائیجان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی۔ وزیراعظم نے باکو میں نگورنو کاراباخ کی جنگ کے ہیروز اور شہدا کی یادگار فتح کا دورہ کیا، شہباز شریف نے یادگار پر پھول رکھے۔
بعد ازیں صدر آذربائیجان الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ راہداری مستقبل میں گیم چینجرثابت ہوگی، سرمایہ کاروں کو تجارتی سہولیات سےکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، آخر میں انہوں نے پاکستان آذربائیجان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ دوسری جانب صدر آذربائیجان الہام علیوف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی تاجربرادری کو پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ شہباز شریف میں تعاون
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔