پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی.

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو یہ ملک آگے نہیں جاسکتا، جب آپ چیزوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ردعمل شدید آتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ اس حکومت کے مشیر کون ہیں؟ حکومت نے آوازیں دبانے کی ایک ناکام کوشش کی، ملک بھر میں ایسی کانفرنسز ہوں گی، حکومت روک سکتی ہے تو روک کر دکھائے۔

پنجاب حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوا، پنجاب میں کرپشن روکی نہیں جا سکی، پنجاب کی پرفارمنس زیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب قرض پر چلنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں ایک ارب 70 کروڑ میں ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ صحت کے کئی منصوبے پی ٹی آئی نے شروع کیے تھے۔ پی ٹی آئی پنجاب حکومت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ ہمارے بہت سے کارکن ابھی تک جیلوں میں ہیں، گرفتار کارکنوں کو اس لیے تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ احتجاج نہ کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کرتے ہیں روکنے کی

پڑھیں:

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خانیوال سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار راؤ احمد سجاد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی قیادت اور تمام سابق ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ طور پر تحریک لبیک سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا ہے۔

راؤ احمد سجاد نے کہا کہ انہوں نے 2022 کے ضمنی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لیا۔ تاہم، موجودہ سیاسی حالات اور شدت پسندانہ و گروہی سیاست کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک لبیک سے علیحدگی اختیار کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی تمام قیادت اور نیشنل اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کے پیشِ نظر وہ قومی سطح پر مثبت اور تعمیری سیاست کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان
  • پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور