خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں بدھ کو کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 مارچ 2025ء کو عزیز آباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبّارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 مارچ 2025ء کو عزیز آباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبّارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام متبادل راستوں کا استعمال کریں اور حکام سے تعاون کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ صبح 6 بجے بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا جو کہ شام 6 بجے 12 گھنٹوں کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرفیو نافذ گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے واپس لے لیا۔
صوبائی حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی فیس 500روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی تھی۔