لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے پاکستان میں نوجوان صارفین کے لیے نیا اسمارٹ فون ویوو Y29 کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون شاندار ڈیزائن، پائیدار کوالٹی اور بہترین بیٹری لائف جیسے نمایاں فیچرز، انتہائی مناسب دام میں فراہم کرتا ہے۔
ویوو Y29 دو خوبصورت رنگوں  Noble Brown اور Elegant White میں دستیاب ہے، جن کے ساتھ ایک دلکش میٹلک ہائی- گلوس فریم ہے۔

فون کا تھری ڈی ڈیزائن ہلکے سے خم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف جدت فراہم کرتا ہے، بلکہ گرفت کو بھی آرام دہ بناتا ہے۔
فون کی پشت پر کیمرہ کے ساتھ ڈائنامک لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جو نہ صرف اسکی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ موسیقی کی مطابقت، کال الرٹس اور فوٹو کاونٹ ڈاونز جیسےنئے فیچرز میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ، فون میں انفراریڈ ریموٹ کنٹرول بھی شامل ہے، جس سے صارفین اپنے گھریلو آلات جیسے ٹی وی، اے سی، پروجیکٹرز اور پنکھے بآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں یہ فیچر خاص طور پر پاکستانی صارفین کی ڈیمانڈ پر شامل کیا گیا ہے۔
اس فون کا سب سے نمایاں خصوصیت اس کی 6500mAh BlueVolt سپر بیٹری ہے، جو اس قیمت کی سمارٹ فونز مٍیں سب سے بڑی ہے بیٹریوں میں شمار ہوتی ہے۔

vivo کی BlueVolt Technology کی بدولت، یہ بیٹری طویل دورانیکے لیے موبائل چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ اس میں 44W FlashCharge کی سہولت بھی موجود ہے، جو کہ تیز ترین چارجنگ ممکن بناتی ہے، جبکہ Type-C to Type-C کیبل کے ذریعے 4800mAh ریورس چارجنگ بھی ممکن ہے، جس سے آپ اپنی دیگر ڈیوائسز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔
فون میں ایمرجنسی پاور سیونگ موڈ اور پانچ سالہ بیٹری گارنٹی جیسے فیچرز بھی شامل ہیں، جو فون کے روزمرہ استعمال کو مکمل طور پر قابلِ بھروسہ بناتے ہیں۔


ویوو Y29 کو کو ایک انتہائی مظبوط فون کے طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں Anti-Drop Armor Design اور Schott α Glass شامل ہیں، جو اسے گرنے اور جھٹکوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ، فون میں مکمل ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنس بھی موجود ہے جسکی بدولت اسے گردوغبار اور پانی کے چھینٹے گرنے سے بھی کوئی خطرہ نہیں۔
کارکردگی کے لحاظ سے، ویوو Y29 میں طاقتور Qualcomm Snapdragon® 685 پروسیسر موجود ہے، جو کہ 8GB RAM + 8GB Extended RAM اور 128GB اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

اس کا 120Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے، 1000 نٹس کی تیز روشنی اور TÜV Rheinland Low Blue Light سرٹیفیکیشن آنکھوں کو آرام دہ اور بہترین ویوئنگ ایکسپیرینس فراہم کرتے ہیں۔
میوزک اور کنٹینٹ کے شوقین افراد کے لیے، ڈوئل سٹیریو اسپیکرز کے ساتھ 400% آڈیو بوسٹ دستیاب ہے، جو کہ گیمنگ، ڈرامے یا موسیقی سننے کا لطف دوبالا کر دیتے ہیں۔
کیمرے کی بات کی جائے تو، 50MP HD مین کیمرہ جدید AI فیچرز کے ساتھ آتا ہے، جو ہر تصویر کو شاندار اور جاندار بناتا ہے۔

اس کا AI Erase فیچر تصاویر سے غیر ضروری اشیاءیا افراد کو مٹانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ AI فوٹو خودکار طور پر برائٹنیس، شارپنیس اور کلر بیلنس بہتر بناتا ہے۔
فون میں متعدد سمارٹ AI فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو صارف کے لیے کارکردگی اور سہولت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان میں AI سپر لنک شامل ہے، جو کم سگنل والے علاقوں میں بھی مستحکم کال کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے، جبکہ Circle to Search صارفین کو کسی بھی تصویر سے براہِ راست معلومات تلاش کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ، Gemini Assistant صارفین کے انٹرایکشنز کو مزید آسان اور مؤثر بناتا ہے، اور اسکرین پر ترجمہ مختلف زبانوں کو فوری طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے عالمی معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔
ویوو Y29 کا ڈیزائن، کارکردگی اور پائیداری تینوں پہلو اس کو ایسے صارفین کے لیے بہترین انتخاب بناتے ہیں جو ایک ہی ڈیوائس میں اسٹائل، طاقت اور اعتماد سب کچھ چاہتے ہیں۔


قیمت اور دستیابی:
ویوو Y29 کا 128GB ماڈل 49,999 روپے میں پاکستان بھر میں دستیاب ہے ۔جبکہ اس کا 256GB ورژن 54,999 روپے کی شاندار قیمت میں 17 مئی 2025 سے دستیاب ہوگا۔
فاسٹ چارجنگ، شاندار کارکردگی، تخلیقی ٹولز، اور مضبوط باڈی ویوو Y29 حقیقت میں وہ سب کچھ پیش کرتا ہے جو پاکستان کے نوجوان صارفین ایک اسمارٹ فون میں چاہتے ہیں۔ ویوو Y29 کے ساتھ کمپنی ایک سال کی وارنٹی، خرابی کی صورت میں 15دن کی مفت تبدیلی ، اور 6 ماہ کی ایکسیسری وارنٹی بھی فراہم کر رہی ہے۔یہ فون PTA سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔Zong صارفین اپنی فور جی سم، فون کی Slot 1 میں استعمال کر کے  6 ماہ کے لیے  12 GB مفت انٹرنیٹ بطور ماہانہ2GB حاصل کر سکتے ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیا گیا ہے بناتا ہے فراہم کر کے ساتھ کرتا ہے فون میں ویوو Y29 کے لیے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت