پاکستان سپر لیگ پھر سے رنگ جمانے کو تیار، اہم اجلاس آج متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور:پاکستان سپر لیگ پھر سے رنگ جمانے کو تیار ہے، ایونٹ کو ری شیڈول کرنے کیلیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو بھی اس سلسلے میں اہم اجلاس ہوں گا، ملتان سلطانز نے اپنا باقی بچنے والا ایک میچ مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیموں کو اپنے غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس بلانے کی ہدایت پہلے ہی کی جا چکی ہے، کسی پر واپسی کیلیے دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، عدم دستیاب پلیئرز کی جگہ ملکی اسٹارز سے ہی پر کی جائے گی۔ لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز کے پاکستان میں ہی انعقاد کو یقینی بنایا جارہا ہے، تمام مقابلے ایک ہی وینیو پر بھی ہوسکتے ہیں۔
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی شیڈول تھا، اسی روز صبح کو اسٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے بھیجا گیا ایک ڈرون بھی گرکر تباہ ہوا تھا۔
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو معطل کردیا گیا، پہلے باقی 8 میچز دبئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا مگر پھر پی سی بی نے صورتحال اور حکومتی مشورے پر ٹورنامنٹ کو غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردیا تاہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری پر اب پی ایس ایل کو ری شیڈول کرنے کیلیے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس بارے میں پیر کے روز اجلاس متوقع ہے جس میں ٹورنامنٹ کی بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ ادھر ملتان سلطانز نے غیرملکی کھلاڑیوں کے بجائے ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ہی اپنا باقی ایک میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کا صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف میچ باقی ہے جس کے لیے انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دوبارہ پاکستان مدعو نہ کرنے کے حوالے سے پی سی بی منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ ملتان سلطانز کا موقف ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی موجودگی یا عدم موجودگی سے ان کو اب کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکے ہیں تاہم وہ آخری میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی حکام پی ایس ایل کو جلد سے جلد ری شیڈول کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت میں مصروف ہیں تاکہ اس لیگ کو مکمل کیا جاسکے، لیگ میں فائنل سمیت 8 میچز کو پاکستان میں ہی یقینی بنایا جارہاہے۔ پی ایس ایل منتظمین ٹیم مالکان سے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے بارے میں بھی پوچھ رہے ہیں، پہلے ہی فرنچائز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ پاکستان سے جانے والے کھلاڑیوں سے ان کی باقی میچز کیلیے دستیابی کی تصدیق کریں تاہم اگر اس سلسلے میں کسی پر دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، جو نہیں آئیں گے ان کی جگہ مقامی کھلاڑیوں کو دی جائے گی اور ٹورنامنٹ کو مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف میچ جگہ محفوظ کرچکی اور اب باقی 4 ٹیموں کے درمیان باقی 3 پوزیشنز کیلیے جنگ ہونا باقی ہے، کراچی کنگز 8 میں سے 5 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹورنامنٹ کے آغاز پر لگاتار 5 میچز جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے 4 میچز ہار کر 10 ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر جا چکی ہے، اس کا اب صرف ایک میچ باقی ہے۔
لاہور قلندرز کی پوزیشن نازک ہے کیونکہ اس نے اپنے 9 میچز کھیل لیے اور ان میں 9 ہی پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا پشاور زلمی کے ساتھ ایک میچ باقی ہے۔ پشاور کی ٹیم نے 8 میچز کھیلے اور 8 ہی پوائنٹس حاصل کیے، اس کے 2 میچز باقی ہے، جن میں سے ایک کراچی کنگز کے ساتھ ہے، بابراعظم کی ٹیم کو پلے آف میچ جگہ کیلیے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، اگر اس کو کراچی پر فتح حاصل ہوجاتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کو اگلے میچ میں اسے زیر کرکے اپنی امید برقرار رکھنا ہوگی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیرملکی کھلاڑیوں ملتان سلطانز پی ایس ایل کے ساتھ باقی ہے پہلے ہی ایک میچ
پڑھیں:
سندھ میں خواتین کیلیے الیکٹرک پنک سکوٹیز تقسیم ؛ پنک ٹیکسیز کی بھی نوید
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں، پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں ہی خواتین کے لیے مخصوص 'پنک بس سروس' متعارف کروائی۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں الیکٹرک اسکوٹرز بلکل مفت تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔مزید کہنا تھا کہ وہ جلد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک نئے منصوبے، پِنک ٹیکسیز، کا افتتاح کریں گے، جس سے صوبے کی خواتین کو محفوظ سفر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری نے خواتین بائیکرز کی ٹریننگ اور لائسنسز کے اجرا کے عمل میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی معاونت کو سراہا اور صوبے کے پرائیوٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت وِن وِن منصوبوں میں حکومت سندھ کے شراکت دار بنیں تاکہ پرائیوٹ سیکٹر اور عوام دونوں کو فائدہ ہو۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
Currency Exchange Rate Thursday September 25, 2025