آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔

گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب ٹورنامنٹ میں واپسی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔

ہفتے کے روز دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے تاہم خطے میں غیر یقینی کی صورت حالات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ کا فرنچائزز سے رابطہ، کیا پیغام دیا؟

اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاڈ گرینبرگ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم بی سی سی آئی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم بھارتی اور پاکستانی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور بھارت اور پاکستان میں موجود اپنےکھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ مسلسل بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگرچہ کرکٹ آسٹریلیا اور بی سی سی آئی انڈین کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، لیکن پیٹ کمینز، ٹریوس ہیڈ اور نیتھن ایلس کی واپس شمولیت مشکوک نظر آرہی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ کے ریس سے باہر ہوگئی ہیں اور اب صرف لیگ گیم کے 2 یا 3 میچز کھیلنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کوملنے والی’خطرناک خفیہ اطلاع‘ کیا تھی جس نے انڈیا کو جنگ بندی پر مجبور کیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز بنگلور، چنائی اور حیدرآباد میں 15 یا 16 مئی کو منعقد ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل پی ایس ایل کرکٹ کھیل میچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی پی ایل پی ایس ایل کرکٹ کھیل میچ آئی پی ایل

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے۔

ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر 2023-24 سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقال کی اطلاع دی۔

ایلکس کیری کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

کیری نے 2021 کی ایشز سیریز کے دوران گابا میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم ان کے والد اپنے علاج کی وجہ سے میچ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم ایلکس کیری ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایت درج کرا دی
  • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فیصلہ، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت متوقع
  • بھارتی بورڈ نے 0-6 اور فائر سیلیبریشن پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی سے شکایت کردی
  • آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے
  • کرکٹ: بھارت اور پاکستان کی ایک دوسرے کے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت  
  • احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت
  • پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف
  • احسن اقبال سی پیک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین  چلے گئے