سام سنگ اور سونی ایکسپیریا کی نئی ڈیوائسز نے ادھم مچا دیا!
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پھر قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چھٹے اور نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی ایف 56 فائیو جی نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر موٹورولا ایچ 60 پرو موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون فائیو جی
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کیخلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی: بلال اظہر کیانی
وزیرِ مملکت ریلوےبلال اظہر کیانی — فائل فوٹووزیرِ مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے افواج پاکستان نے قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے روایتی جنگ میں بالادستی کا لوہا منوایا ہے۔
وزیرِ مملکت ریلوے اور مسلم لیگ نواز کے رہنما بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، وزیراعظم اور سیاسی قیادت کی رہنمائی سے فتح حاصل ہوئی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کے عزم و ہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر حملہ برداشث نہیں کرے گا۔