عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6رہنما شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماوں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتھا، علی بخاری اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کے مطابق کل تمام پارٹی رہنما اور وکلا ملاقات کے لیے کل جیل جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمنشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم منشیات کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈیلیوری روکنے کا حکم بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت اور وسیع شجرکاری کا فیصلہ،نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رہنماوں کی اڈیالہ جیل کی فہرست

پڑھیں:

کراچی؛ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 5 ڈکیت گرفتار

کراچی:

ناظم آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ناظم آباد کامران حیدر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے، ملزمان کی شناخت ارشد، جمیل، سعید خان، محمد عثمان اور جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کورنگی، ملیر اور سائٹ سپر ہائی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بینک سے پیسے لے جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے علاوہ دکانوں میں گھس کر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول، 9 ایم ایم پستول، 30 بور کے 2 پستول، 13 گولیاں، نقد رقم، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ عادی جرائم پیشہ ہے اور ان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور انہوں ںے ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

کامران حیدر نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو گلشن اقبال، سرجانی، اورنگی ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہائشی ہیں اور اس حوالے سے پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر کارندوں کے بارے میں بھی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا، آفاق احمد
  • سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز جولائی 2025
  • لاہور میں 13 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک
  • کراچی؛ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 5 ڈکیت گرفتار
  • علی رضا ساتھی اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کرنے والے ہیں؟
  • طورخم سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی، پی او آر کارڈ رکھنے والے 924 افغان باشندے واپس روانہ
  • ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر
  • سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا