بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور رہنماؤں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے بھیجی گئی میں بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللّٰہ نیازی کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں وکیل نعیم پنجوتھہ، سید علی بخاری اور وکیل ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔
نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کل پارٹی رہنماء اور وکلاء بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی ئی سے ملاقات ملاقات کے
پڑھیں:
ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں اور تمام نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔