چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں اسلام آباد کے مختلف کمرشل مراکز میں غیر متعلقہ گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہ ہوگی، کمرشل مراکز میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی کا فیصلہ ،پارکنگ میں صرف متعلقہ رہائشی ہی گاڑی کھڑی کرسکیں گے، متعلقہ کاروباری طبقے اور خریداروں کو صرف دن کے اوقات میں گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت ہوگی، غیر متعلقہ افراد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو تھانے منتقل کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے سیکورٹی مسائل کی بنیاد پر کیا گیا،سیکورٹی خطرات کے پیش نظر غیر مجاز گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، یہ فیصلہ متعلقہ رہائشی و کاروبای طبقے کی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ شہر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوئے کا شبہ، طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی،کھیل اسلامی قانون کے منافی قرار جوئے کا شبہ، طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی،کھیل اسلامی قانون کے منافی قرار معرکہ مرصوص، مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین،5کروڑ روپے انعام کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں غیر قانونی پارکنگ کے چیئرمین سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ مراکز میں غیر اسلام آباد اجلاس میں کا فیصلہ کے خلاف

پڑھیں:

سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار

سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں کارروائی کرتے ہوئے 15ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں یکم مئی سے 7 مئی 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 10179 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،3912 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1837 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1248 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 35 فیصد یمنی، 63 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 26 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاؤن کا اجلاس، علاقہ کے مسائل پر گفتگو
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا اعلان
  • ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد
  • پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد
  • کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد
  • سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار
  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی، 15 ہزار گرفتار
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ نیوکلیئر و میزائل پالیسی سے متعلق فیصلہ سازی کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب