کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جون تک جاری منصوبوں کو مکمل کریں، بصورت دیگر ان کی فنڈنگ روک دیئےجائے گے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس پیر کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بعض محکموں کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود صرف 21 بسیں نہ خریدی جا سکیں یہ صورتحال بالکل ناقابل قبول ہے۔ جون سے قبل یہ بسیں سڑکوں پر ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جون تک جاری منصوبوں کو مکمل کریں، بصورت دیگر ان کی فنڈنگ روک دیئےجائے گے اور سست رفتار منصوبوں کے فنڈز ایسے فعال منصوبوں کو منتقل کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے محکمہ کھیل کے 2015 سے زیر التواء منصوبوں پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ نو سال گزرنے کے باوجود ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ذمہ داریوں کا تعین کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس کا اثر آخرکار صوبائی خزانے پر پڑتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف محکموں کو جو ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس پر ہر صورت عمل درآمدہونا چاہیے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میر سرفراز بگٹی منصوبوں کو وزیر اعلی ہدایت کی کہا کہ

پڑھیں:

27ویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل

27ویں آئینی ترمیم پر غور کے لیے  سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی۔

اجلاس  پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر 5 میں ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ نائیک، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان،  پیپلزپارٹی کے نوید قمر شریک ہیں۔

منظور کاکڑ، ہدایت اللہ، بشیر احمد ورک، علی حیدر گیلانی، طاہر خلیل سندھو، سائرہ افضل تارڑ سینیٹر شہادت اعوان کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے۔

اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کر رہے ہیں، جے یو آئی ف نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، گزشتہ روز اعجاز الحق نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

اجلاس کے دوران آئینی عدالت کے قیام سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی،  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں آرٹیکل 243 اور آرٹیکل 200پر مشاورت جاری ہے،  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ آج منظور کریگی۔ 

سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے کہا کہ تمام شقوں پر آج میٹنگ ہوگی، پوری امید ہے کہ آج اس کو حتمی شکل دے دیں،ہر جماعت کو رائے دینا کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی آراء کو دیکھا جائے گا،جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ، ایم کیو ایم کی جو جو تجاویز ہونگی اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہو گا، تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا امید ہے شام پانچ بجے تک فائنل کر لیں گے۔

پی ٹی آئی، جے یو آئی ف، ایم ڈبلیو ایم  اور پی کے میپ کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہورہے، قومی اسمبلی سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے کل بائیکاٹ کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعظم کی کیش لیس معیشت کیلیے تمام اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی ہدایت
  • 27ویں آئینی ترمیم کے تمام معاملات مکمل، امید ہے آج سینیٹ سے منظور ہوجائے گی، خواجہ آصف
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سرفراز بگٹی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم صفدر عالمی کانفرس میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
  • 27ویں ترمیم سےمتعلق سینیٹ، قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس، آئینی عدالت کےقیام پرمشاورت مکمل
  • سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب
  • سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پانچ سال پورا کرینگے، علی مدد جتک