کوئٹہ، گرین بسز کی خریداری میں تاخیر پر سرفراز بگٹی برہم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ جاری منصوبے جون سے قبل مکمل کئے جائیں اور جن منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے، انکے فنڈز فعال اسکیموں کو منتقل کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور تمام محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے گرین بسوں کی خریداری میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود صرف 21 بسیں بھی نہیں خریدی جا سکیں، جو باعث حیرت اور افسوسناک ہے۔ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ جون سے قبل گرین بسیں ہر صورت سڑکوں پر لائی جائیں، مزید تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ضروری سہولیات فوری فراہم کرنے کی تاکید بھی کی۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ جاری منصوبے جون سے قبل مکمل کئے جائیں اور جن منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے، ان کے فنڈز فعال اسکیموں کو منتقل کئے جائیں۔ اجلاس کے دوران محکمہ کھیل کے 2015 سے نامکمل منصوبوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر عوام کیلئے مشکلات اور اخراجات میں اضافے کا سبب بنتی ہے، لہٰذا تیز رفتار اقدامات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔؎
اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ
وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل نے از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور رقوم کی واپسی کو یقینی بنایا، شہری نے رقم واپس ملنے پر مریم نوازشریف اور شکایت سیل ٹیم کا شکریہ ادا کیاہے ۔
مزید :