مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں اہم، کون سے بڑے واقعات رونما ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
10 مئی 2025 کو بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی کے جہاں چرچے ہورہے ہیں، وہیں مئی کے مہینے کو پاکستان کے لیے انتہائی اہم بھی قرار دیا جارہا ہے، کیوں کہ اسی مہینے میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، اور اسی مہینے میں 12 مئی اور 9 مئی جیسے واقعات بھی رونما ہوئے۔
’وی نیوز‘ نے تحقیق کرتے ہوئے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ آخر مئی کے مہینے میں پاکستان کی تاریخ میں کون سے اہم واقعات رونما ہوئے۔
28 مئی 1998 جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیےمئی کے مہینے میں پاکستان نے جو سب سے بڑا معرکہ انجام دیا وہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرنے کی صورت میں تھا۔ 28 مئی 1998 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام سول و عسکری قیادت نے تمام تر دباؤ مسترد کرتے ہوئے بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کرکے پاکستان کے پہلے اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعلان کردیا۔
2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت2 مئی 2011 کو امریکا نے خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں ایک آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی لاش کو بھی سمندر برد کردیا گیا۔
یاد رہے کہ جب اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں آپریشن کیا گیا اس وقت ملک میں پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار تھی۔
12 مئی 2007 جب کراچی میں 50 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئےاس کے علاوہ مئی کے مہینے کا ایک دلخراش واقعہ جو 12 مئی 2007 کو روشنیوں کے شہر کراچی میں پیش آیا، جب دہشتگردی کے واقعات میں 50 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کردیا گیا۔
12 مئی 2007 وہ دن تھا جب معزول کیے گئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سندھ ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرنا تھا۔ اس روز ان کی کراچی آمد کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ کے پے درپے واقعات میں 50 سے زیادہ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں جنرل پرویز مشرف اقتدار پر براجمان تھے۔
9 مئی 2023 کو پی ٹی آئی کی طرف سے فوجی تنصیبات پر حملہمئی کے مہینے کا ایک اور دلخراش واقعہ 9 مئی 2023 کو پیش آیا جب سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔
عمران خان کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی پی ٹی آئی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے فوجی تنصیات پر دھاوا بول دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی، جناح ہاؤس لاہور سمیت دیگر کئی شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے اور شہدا کے مجسمے تک توڑ دیے۔
پی ٹی آئی کے کئی رہنما اب بھی 9 مئی کے واقعات میں جیل میں قید ہیں، جن میں سے کچھ کو سزا ہو چکی ہے، جبکہ کچھ کا ٹرائل چل رہا ہے۔
حال ہی میں اس مہینے میں پیش آنے والا واقعہ پاک بھارت کشیدگی کی صورت میں بھی سامنے آیا ہے جو اب تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔
10 مئی بھارت کے خلاف مسلح افواج پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے ایک کا الزام بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیا گیا، اور یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا گیا، جبکہ پاکستانی شہریوں کو حکم دیا گیا کہ وہ ملک سے نکل جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت فوری معطل کردی ہے اور واضح کیاکہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنب ہوگی۔
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں معصوم شہری شہید ہوئے، تاہم پاکستان نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز تباہ کردیے۔
بھارت اس حرکت کے بعد بھی باز نہ آیا اور پاکستان پر ڈورنز کے ذریعے حملے شروع کردیے۔ 10 مئی کی رات کو بھارت نے پاکستان کے ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو ہی فجر کی نماز کے بعد آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کرتے ہوئے بھارت کے اندر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے اندر جا کر کارروائی کی اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہپاکستان اور بھارت کی اس جنگ میں بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔
مئی میں پیش آنے والے دیگر واقعات کی طرح اب 10 مئی بھی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اب ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منایا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسامہ بن لادن ایٹمی طاقت بُنیان مرصوص سانحہ 12 مئی سانحہ نو مئی سیاسی و عسکری قیادت عمران خان مئی کا مہینہ نواز شریف وی نیوز یوم معرکہ حق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسامہ بن لادن ایٹمی طاقت ب نیان مرصوص سیاسی و عسکری قیادت مئی کا مہینہ نواز شریف وی نیوز یوم معرکہ حق کرتے ہوئے بھارت اسامہ بن لادن بھارت کے خلاف مئی کے مہینے میں پاکستان پاکستان کے پاکستان نے مہینے میں پی ٹی ا ئی سے زیادہ دیا گیا کیا گیا کے بعد
پڑھیں:
اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ، اسے لگام ڈالی جائے،ترک صدر
ترک صدر نے مطالبہ کیا ہے اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ہے اسے لگام دی جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھنائوںے جرم میں برابر کے شریک ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کیلئے سیاہ ترین باب قرار دیاہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے،فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا ہے اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے ،ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت، قحط اور نسل کشی پر خاموش رہے تو یہ سنگین جرم کے مترادف ہوگا،اسرائیل کے قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ پر یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل قابو سے باہرہوچکا ہے،انہوں نے کہا ہے اسرائیل کے غزہ اور شام، ایران یمن اور لبنان پر حملے پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں ،انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے عالمی قیادت سے کہا اپنے ضمیر سے پوچھیں، یا 2025میں اس بربریت کا کوئی جواز ہو سکتا ہے؟ یہ شرمناک مناظر گزشتہ 23ماہ سے دہرائے جا رہے ہیں،غزہ میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کے قتل پر مذمت کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اسرائیل کی بمباری میں اب تک 250سے زائدصحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں
Post Views: 1