پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے، ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج ہماری افواج نے ہمیں ایک بار پھر خوشی کا دن دکھایا ہے، پاکستان کا ہر فرد خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔
انہوں نےکہا کہ فتح عظیم پر شکر ادا کرنے کے لیے مزار قائد کے پہلو میں جمع ہیں، مسلمانوں کی فتح و نصرت کی خبر کے لیے کان بے تاب رہتے تھے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے ساری دنیا میں اپنی برتری کا سکہ جمایا، پاکستانی قوم ناقابل شکست ہے، 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1965ء میں بزدل دشمن کو شکست دی تھی اور آج بھی ہم سرخرو ہوئے، ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری لاج رکھی۔
مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دشمن کے شہریوں پر نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ملک کو اسلام کے تابع بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی خدمت کےلیے جان و مال کی قربانی دیں گے، اس ملک کو کرپشن اور رشوت سے پاک کریں گے، فروعی اختلافات کو خیر باد کہہ کر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔