دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کو سب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔ لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کو سب جانتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3 حصوں میں نہیں، 5 حصوں میں ہو چکیں، بری، بحری اور فضائی محاذ کیساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدر کی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کیا، کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدر راولپنڈی میں برگر کا سٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہید علی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہلخانہ کو صبر دے، 20 سال کا شہید نوجوان اہلخانہ کا واحد سہارا تھا، شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہر ممکن مدد کریں گے، بھارت سے جنگ میں ان شہداء کی وجہ سے کامیابیاں ملیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے محسن نقوی نے کہا کہ
پڑھیں:
گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلہ میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
گوادر (نیوز ڈیسک) گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان شاہد رند نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار