شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی بانی پی ٹی آئی سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے۔
پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کو شہباز شریف فون نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ بھارت سے کشمیر میں جاری دہشتگردی پر بات چیت ہوگی، ہوسکتا ہے مجھے سننے میں غلطی ہو خواجہ آصف سے وضاحت لے لیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے استعفا دینے کا کہا ہے؟ علیمہ خانے کہا کہ کل سے آپ لوگوں کی رپورٹنگ دیکھ کر حیران ہوں، عمران خان نے جنید اکبر پر مزید بھروسہ کر کے تحریک چلانے کی ذمہ داری تھی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو لگتا ہے عہدہ بہت بڑی چیز ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے لیے تحریک بڑی چیز ہے، تحریک انصاف کے لیے تحریک سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 20 ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہوا تھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دے دیا، اب دیکھتے ہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی علیمہ خان نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت
جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے
بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانیکا امکان ہے ۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔دریں اثناء علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خانم نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کو کہا۔علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے ۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔علیمہ خانم نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے ۔