قلات میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوف زدہ،گھروں سے نکل آئے۔
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں منفرد نائٹ رن کا شاندار انعقاد
اسلام آباد میں منعقدہ منفرد نائٹ رن نے وفاقی دارالحکومت کی رات کو روشنیوں سے بھر دیا۔
اسلام آباد نائٹ رن کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد رننگ کمیونٹی نے کیا۔ رنرز، فیملیز، سفارت کاروں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی۔
اس منفرد، رننگ ایونٹ میں 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کی دوڑ شامل تھی۔ دوڑ کے ان مقابلوں کے بعد آتش بازی، ڈانسنگ فاؤنٹینز کا اہتمام کیا گیا جسے شرکا نے بہت سراہا۔ شرکاء کے لیے میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
نجی ہاوسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی اسلام آباد میں ریس کایہ روٹ تھا۔ اس تقریب میں مختلف عمر کے گروپوں کی شرکت دیکھنے میں آئی، اسلام آباد کے رنرز کے علاوہ لاہور اور کراچی کے لوگوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔
بچوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دوڑ میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے اکثر نے5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی۔ 5 کلومیٹر کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اسلام آباد رن ود یو کے عمر زمان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن مارگلہ ٹریل رنرز کے اطہر اختر نے حاصل کی۔ خواتین میں، اینجا میرٹویٹ فائنل لائن عبور کرنے والی پہلی تھیں اور اینا ہڈسن دوسرے نمبر پر آئیں۔
مرد رنرز کی 10 ہزار کلومیٹر کیٹیگری ریس میں شہباز وارث پہلے اور مارگلہ ٹریل رنرز کے وقار احمد دوسرے نمبر پر رہے۔ دس کلومیٹر دوڑ میں خواتین کیٹیگری میں سلطانت سنبینا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فرح عمر دوسرے نمبر پر رہیں۔ جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اسلام آباد کے رننگ کلبوں بشمول مارگلہ ٹریل رنرز، اسلام آباد رن ود اس اور اسلام آباد رننگ کلب کی ٹیموں نے اس ریس میں بھر پورشرکت کی۔
نائٹ رن کے اس سیکنڈ ایڈیشن کا مقصد کھیلوں جیسی صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کے امتزاج سے شہر کی رات کو روشنیوں سے بھرنا تھا جبکہ اس ایونٹ کا مقصد دارالحکومت میں فٹنس اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی تھا۔ نائٹ رن کے اس دوسرے ایڈیشن میں کئی نئے رنرز اور تجربہ کار رنرز کو بھی اکٹھا کیا گیا تاکہ وہ ایک ٹریک پر ایک ساتھ دوڑیں۔
ایسی سرگرمیوں کا انعقاد شرکاء، منتظمین اور رضاکاروں کی غیر متزلزل لگن کے بغیر ممکن نہیں تھی۔