Jang News:
2025-05-29@03:07:33 GMT

قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا

شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند رہیں گی، جس سے موسم مزید گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور نمی سے بھرپور رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ مغربی سمت سے ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے اور شہر میں بارش کی بھی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کمانڈر ایف سی این اے کا نگر کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت و مقام کیا ؟ جانئے
  • یوم تکبیر کے موقع پر قلات میں ریلی کا انعقاد، افواج پاکستان کو خراج تحسین
  • زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اٹھی
  • قلات میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ خوف زدہ،گھروں سے نکل آئے۔
  • کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس کیا جائے گا
  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے 
  • خضدار اور گردونواح میں 3.6شدت کے زلزلہ کے جھٹکے