سینیٹر ایمل ولی نے جرگے کے حکم پر چیئرمین پی ٹی اے کی معذرت قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پشاور:
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔
مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، واقعے پر اُس روز بھی معذرت کی تھی، اور آج بھی گلے دور کرنے باچا خان مرکز آیا ہوں۔
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان اور اُن کے خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے، یہاں جرگے ہی ہوتے ہیں۔
ایمل ولی نے کہا کہ پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے جرگے کو قبول کرتا ہوں اور باچا خان مرکز پشاور میں چیئرمین پی ٹی اے اور اُن کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز ایمل ولی
پڑھیں:
وزیراعظم اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ ، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔