اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015 سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرے، کیس ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے شوہر محمد عبداللہ عمر 2015 سے لاپتا ہیں۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دس سال گزرنے کے باوجود مسنگ پرسن کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی وفات کے بعد نئے چیئرمین کا عہدہ تاحال خالی ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان چیئرمین لاپتا افراد کمیشن کی تعیناتی کے پراسیس میں ہے، چیئرمین کی تعیناتی کے فوری بعد متاثرہ خاندان کے لیے سپورٹ پیکج کا معاملہ اسپیشل کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔عدالت کو بتایا گیا کہ اسپیشل کمیٹی وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹریز پر مشتمل ہے، اسپیشل کمیٹی چیئرمین لاپتا افراد کمیشن کی نگرانی میں درخواست دہندہ کے کیس کا جائزہ لے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پچاس لاکھ روپے ہر متاثرہ خاندان کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
عدالت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسنگ پرسن کی فیملی کے لیے ضروریات زندگی کو پورا کرنا نہایت مشکل ہے، چیئرمین تعینات ہونے کے بعد دو ہفتوں میں متاثرہ فیملی کو سپورٹ پیکیج کا فیصلہ کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔کیس کی مزید سماعت 24 جون کو کی جائے گی۔
عدالت نے اسپیشل کمیٹی کو 2015 سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے ان کے کیس کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین لاپتا افراد کمیشن کی تعیناتی کے بعد اسپیشل کمیٹی زینب زعیم کیس کا جائزہ لے کر معاوضے سے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی غیر قانونی ضبط شدہ پراپرٹی کی نیلامی کا عمل شروع چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کاپارک روڈ اسلام آباد میں قائم سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں یورپی ملک مالٹا کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان تباہی نہیں دیکھ سکتے، یہ نہ ہو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو مکمل بند کرنے کی ہدایت کردیں، قائمہ کمیٹیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیشل کمیٹی اسلام آباد چیئرمین کی ہفتوں میں عدالت نے کے بعد کے لیے کا حکم
پڑھیں:
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی، ماحولیات کے تحفظ، سولڈ ویسٹ منجیمنٹ، اسلام آباد میں پانی کی مستقبل بنیادوں پر فراہمی اور اس کے زرائع، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر شعبوں کیلئے اے ڈی بی کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست مثالی شہر بنانے کیلئے ہم تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، کاربن کریڈٹ اور فنانسنگ سمیت متعدد اہم شعبوں میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے ڈی بی کی ٹیم کے ساتھ پرائیویٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے سی ڈی اے نے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے جسمیں اسلام شہر میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانا جس سے کاربن کے اخراج میں واضح کمی ہورہی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جسکے اگلے مرحلے میں جدید ترین لینڈ فل سائٹس کا قیام اور ویسٹ ٹو انرجی حاصل کرنے کے اقدامات بھی شامل ہونگے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے میں کاربن کریڈٹ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق کرنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)تیکنیکی ماہرین کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے جس سے سی ڈی اے کی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے پلاسٹک بینرز کے استعمال کو بتدریج کم کرتے ہوئے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے بھی تحفظ ملے گا۔ یہ اقدامات اسلام آباد کو ایک صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانے کی سمت میں اہم قدم ہیں۔ملاقات میں اسلام آباد شہر میں انٹرسٹی بس ٹرمینل منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ملاقات میں اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی پانی کی ضروریات کو پورا اور زیر زمین پانی کی ری چارجنگ کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کیلئے ایک جامع ماسٹر پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسائل کو حل کرنے اور پانی سے متعلق مختلف منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ڈونرز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے۔
اے ڈی بی کے وفد نے اسلام آباد میں ہوا کے معیار کی بہتری، پانی کے مسائل کو حل کرنے، کاربن کریڈٹس کے حصول، سرکلر اکانومی کے فروغ اور شجرکاری کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کیلئے ہم اے ڈی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ سی ڈی اے اور اے ڈی بی کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا اور اے ڈی بی کی معاونت سے ہم اسلام آباد کو ایک جدید، پائیدار اور ماحول دوست شہر اور مزید خوبصورت شہر بنانے میں کامیاب ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگنے کا امکان، پیٹرولیم لیوی سے 1311ارب وصولی کا ہدف اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیرکا معاملہ ،الیکشن کمیشن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 29مئی کو ہونیوالی سماعت ملتوی اسلامی نظریاتی کونسل نے 18سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم