تھرپارکر: 7 دنوں کے دوران گرمی سے 100 سے زائد مور ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
تھرپارکر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔
علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔
ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اعجاز تالپور کا کہنا تھا کہ آج صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سال میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ چینج اور پانی کی کمی سے مور بیمار ہوجاتے ہیں اور پھر مر جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرمی موروں کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے جن کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غزہ، فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک
اسرائیلی فوج کیجانب سے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے اسکواڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوج کا اسکواڈ کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے اسکواڈ کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ شمالی غزہ میں اس کے 5 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔