data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عیدالاضحی کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالاضحیٰ کی پْرخلوص مبارکباد دی، جس پر گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان کے مطابق، گورنر سندھ نے ملکی قیادت کو عید کی پْرخلوص مبارکباد دی اور قومی یکجہتی، اتحاد، اور ترقی کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ

پڑھیں:

سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے

سٹی42:  پی ٹی آئی کے لیڈر حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہرآج شب لاہور میں فوت ہوگئے۔
 میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے ۔

میاں اظہر این اے 129 سے  قومی اسمبلی کے رکن  بھی تھے۔

ان کی وفات سے پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں ایک اور نشست سے محروم ہو گئی۔

میاں اظہر نے سیاست کا آغاز سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیا الھق کی آمریت کے دوران غیر سیاسی سیاست سے کیا تھا۔ وہ لاہور میں ضیا الحق کے لائے ہوئے بلدیاتی نظام میں ابھرے اور لاہور کے مئیر بنے۔ بعد میں میاں اظہر مسلم لیگ نون کے لیڈر میاں نواز شریف کے لاہور  کی سیاست میں دستِ راست بن گئے تھے۔ میاں نواز شریف کے معتمد کی حیثیت سے ہی وہ پنجاب کے گورنر بنے۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

1999 مین جنرل پرویز مشرف نے میاں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کیا تو نواز شریف کی قید کے دوران مسلم لیگ نون میں ان کے بہت سے ساتھیوں نے ان سے الگ ہو کر مسلم لیگ قاف بنا لی تھی، ان میں میاں اظہر پیش پیش  تھے۔ 

 چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں مباحثہ ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
  • سابق گورنر میاں اظہر فوت ہوگئے
  • سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
  • موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
  • پاکستان سے غزہ میں امداد کی رسائی کے لیے اثرورسوخ استعمال کریں، خالد مشعل کی فضل الرحمان سے اپیل
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا چین کا سرکاری دورہ منسوخ
  • سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ