سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے۔؟ کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئی، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سندھ حکومت کے بیانات پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی سندھ والوں کا پرابلم کیا ہے۔؟ کبھی کہتے ہیں وزیراعلیٰ نظر کیوں نہیں آئی، کبھی کہتے کہ ان کو شہروں کی صفائی کے لیے خود آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ترجمانوں کی فورس ڈپریشن اور ٹینشن میں بالکل ہی حواس باختہ ہو گئی ہے، مریم نواز کو عوام کی طرف سے جو داد مل رہی اس سے آپ کا جل جل کے برا حال ہورہا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں صفائی آپریشن مکمل ہونے پر مریم نواز نے ورکرز کے لیے 10 ،10 ہزار انعام کا اعلان کیا ہے، بلدیاتی نظام پنجاب کا ہے اس بلدیاتی نظام کی تکلیف سندھ حکومت کو کیوں ہورہی۔؟ عظمی بخاریٰ نے مزید کہا کہ جو بلدیاتی نظام سندھ میں ہے، اس میں صرف ایک مئیر میڈیا میں ون مین شو ہے، اس کے علاؤہ پورے سندھ میں کوئی بلدیاتی ادارہ نظر نہیں آتا، انہیں اپنے شہر سے زیادہ پنجاب کی فکر ہے، عید کے تیسرے دن بھی سندھ کی فوٹیجز لوگ دیکھ رہے ہیں جہاں کوڑا پڑا ہوا ہے، سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی نظام کبھی کہتے
پڑھیں:
بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی شوق سے بسکٹ کھاتے ہیں، اسی لیے یہ کبھی ناشتے تو کبھی شام کی چائے کا لازمی حصہ بن جاتے ہیں۔
مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ مختلف ذائقوں میں تیار کیے جانے والے بسکٹ، خاص طور پر کریم والے یا ڈبوں میں ملنے والے بسکٹ، پر یہ ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
اکثر لوگ ان سوراخوں کو محض ڈیزائن یا خوبصورتی کا حصہ سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں یہ بسکٹ بنانے کے عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بسکٹ پر بنائے گئے ان سوراخوں کو ’ڈوکر ہولز‘ کہا جاتا ہے، اور ان کا مقصد بیکنگ کے دوران پیدا ہونے والی گرم بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ دینا ہے تاکہ بسکٹ صحیح طرح سے پک سکیں۔