ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے۔
عطاء تارڑ نے چین میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہم ہمیشہ اپنا آہنی بھائی کہتے آئے ہیں۔ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، اس تہذیب کا آغاز چین سے ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم آج پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ شاہراہ صرف تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ دوستی کا راستہ ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بیجنگ پہنچ گئےعطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس دنیا بھر کی تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے کا منفرد موقع ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تہذیبیں صوفی شاعری اور ہنر ہمارے نوجوانوں کے خیالات میں زندہ ہیں، نوجوان نسل اس ورثے کی نئی تعمیر کر رہی ہے، اس لیے نئی نسل کو موقع دینا ہوگا کہ وہ نئی سوچ، نئے انداز اور نیا تناظر فراہم کرے، پاکستان اور چین کی شراکت داری صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان اور چین کے مابین ریاستی سطح پر نشریاتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا، اب ہم مشترکہ ڈاکومنٹریز اور فلم سازی کے میدان میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل اب ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، ایسی راہداری جو ثقافت، دوستی اور ترقی کو آپس میں جوڑتی ہے، ہم نے اپنے ورثے کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ ہم ایک ایسے پُرامن مستقبل کے خواہاں ہیں جہاں پانی کو ہتھیار کی بجائے امن کا ذریعہ بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین عطاء تارڑ کے درمیان کہا کہ
پڑھیں:
بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
بیجنگ(نیوز ڈیسک) بیجنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چین کی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کی وزیر و پارٹی سیکریٹری محترمہ کاؤ شو مِن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں میڈیا تعاون، فیک نیوز سے نمٹنے، مشترکہ پروڈکشنز اور ثقافتی تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبے میں جاری تعاون کو باہمی اعتماد اور پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کے فروغ کے میدان میں۔
ملاقات میں فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ، تکنیکی تربیت، اور ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) اور چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے درمیان خبروں، ڈاکومنٹریز، اور تربیتی مواد کے تبادلے کے معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران چینی و پاکستانی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یکجہتی کا اظہار کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کو دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور قرار دیا۔
دونوں فریقین نے ڈیجیٹل انفلوئنسرز کے باہمی دوروں، میڈیا اور ثقافت کے شعبے میں تعاون، اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت دوستی کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے پر اتفاق کیا۔
محترمہ کاؤ شو مِن نے پاکستان کو چین کا قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے میڈیا و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو سودمند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے میڈیا ادارے عوامی روابط کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
Post Views: 1