بلاوایو: جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر وِیان ملڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر برائن لارا نے اُن سے کہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

ویان ملڈر جو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے قائم مقام کپتان تھے، نے دوسری دن کے لنچ کے وقت 367 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی، اور یوں وہ برائن لارا کے 400 رنز کے عالمی ریکارڈ سے صرف 33 رنز دور رہ گئے تھے۔

میچ کے بعد ملڈر نے کہا تھا کہ انہوں نے برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ لیجنڈ ہیں اور کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں۔

ویان ملڈر نے انکشاف کیا کہ خود لارا اس بات سے متفق نہیں تھے۔ برائن لارا نے کہا کہ تم اپنی لیگیسی بنا رہے ہو اس لیے تمہیں ریکارڈ کے لیے جانا چاہیے تھا۔

ریان ملڈر نے بتایا کہ برائن لارا نے کہا کہ ریکارڈز توڑنے کے لیے ہی ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اگر میں دوبارہ ایسی پوزیشن میں ہوں تو ان کا ریکارڈ توڑ دوں۔

ملڈر کا کہنا تھا کہ اگرچہ لارا کی بات دلچسپ تھی لیکن وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے درست فیصلہ کیا کیونکہ ان کے لیے کھیل کا احترام زیادہ اہم ہے۔

واضح رہے کہ ویان ملڈر کی 367 رنز ناٹ آؤٹ اننگز جنوبی افریقا کی جانب سے کسی بھی بلے باز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے جبکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پانچواں سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔

جنوبی افریقی کوچ شوکری کونراڈ نے ملڈر سے کہا “دیکھو، بڑے اسکور لیجنڈز کے لیے چھوڑ دو۔” جنوبی افریقا نے یہ میچ تین دنوں میں ایک اننگز اور 236 رنز سے جیت لیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، جن کے نام دو ٹیسٹ ٹرپل سنچریاں ہیں، نے کہا تھا کہ ملڈر نے شاید “گھبراہٹ” میں فیصلہ کیا اور ایک تاریخی موقع گنوا دیا۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ اگر مجھے 400 بنانے کا موقع ملتا تو میں ضرور بناتا۔ یہ موقع بار بار نہیں آتا۔ اگر آپ لیجنڈ بننا چاہتے ہیں تو ریکارڈ ہی آپ کو لیجنڈ بناتے ہیں۔

یہ فیصلہ کرکٹ حلقوں میں زیرِ بحث ہے اور کئی ماہرین اسے “مس کیا گیا سنہری موقع” قرار دے رہے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: برائن لارا نے جنوبی افریقا ویان ملڈر کا ریکارڈ ملڈر نے نے کہا تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

9 جولائی 2025: سال کا مختصر ترین دن کیسے ریکارڈ ہوا؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

زمین کی گردش میں حیران کن تبدیلی سامنے آئی ہے جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ زمین کا ایک دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے، لیکن اب زمین اتنی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ کچھ دن اپنے معمول سے بھی کم دورانیے میں مکمل ہو رہے ہیں۔

9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست جیسے دن اس سال کے سب سے مختصر دن قرار دیے جا رہے ہیں جن میں دن کا دورانیہ 1.3 سے 1.5 ملی سیکنڈ کم ہوگا۔ یہ فرق بظاہر معمولی لگتا ہے، مگر وقت کو ماپنے والی جدید ترین جوہری گھڑیوں کے لیے یہ ایک بڑا معاملہ ہے۔

سائنسدان بتاتے ہیں کہ 5 جولائی 2024 وہ دن تھا جب زمین نے اپنا چکر معمول سے 1.66 ملی سیکنڈ پہلے مکمل کر لیا۔ حالیہ رفتار سے اندازہ ہو رہا ہے کہ زمین کی گردش میں غیر متوقع تیزی آ رہی ہے۔ یہ تبدیلی کسی بڑے زلزلے یا موسم کی شدت کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک غیر واضح عمل کا نتیجہ لگتی ہے۔

زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ، سمندر کی سطح میں اضافہ، قطبی برف کے پگھلنے جیسے عوامل اس تبدیلی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مگر خاص بات یہ ہے کہ اس وقت چاند زمین سے سب سے زیادہ دور ہے اور عام طور پر ایسے وقت میں زمین کی گردش سست ہو جایا کرتی ہے، مگر اس بار الٹا معاملہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر ماہرین بھی حیران ہیں۔

ناسا کی رپورٹوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں زمین کے محور کو متاثر کر رہی ہیں، جس سے گردش کی رفتار میں بھی فرق پڑ رہا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو وقت ناپنے کے موجودہ نظاموں جیسے جی پی ایس، اسمارٹ فونز اور نیٹ ورک سرورز کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

ماہرین اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ آخر زمین کی رفتار میں اس اچانک تیزی کی اصل وجہ کیا ہے۔ یہ معاملہ بظاہر سادہ سا لگتا ہے، مگر وقت کے توازن اور دنیا بھر کے ڈیجیٹل نظام کے لیے یہ ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا پی ٹی آئی خواتین کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
  • سعودی عرب میں نوجوانوں کا بول بالا، بزرگ آبادی صرف 2.8 فیصد
  • 9 جولائی 2025: سال کا مختصر ترین دن کیسے ریکارڈ ہوا؟
  • ویان ملڈر کی جانب سے لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے پر کرس گیل کا اہم بیان
  • بھارتی کرکٹ بوورڈ کو250کروڑ نقصان کاخدشہ
  • لارا کا ریکارڈ کیوں نہیں توڑا؟ کرس گیل کی میلڈر کے فیصلے پر کڑی تنقید
  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے
  • ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی 
  • جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو روند ڈالا