عید پر شہباز شریف کے عالمی، ملکی رہنماؤں، صدر، گورنرز، وزرائے اعلیٰ کو فون
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے ایام نہایت مصروف گزارتے ہوئے متعدد اسلامی ممالک کے سربراہان اور قومی سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی اور بعد ازاں ملائیشیا، ترکیہ، تاجکستان، آذربائیجان، مصر، کویت، اردن، ازبکستان، بحرین، ایران، عمان اور قازقستان سمیت مسلم ممالک کے رہنمائوں کو عید کی مبارکباد دی اور حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران ان کے تعمیری کردار اور امن کی کوششوں کو سراہا۔ جبکہ وزیراعظم نے صدر زرداری، گورنرز، وزراء اعلیٰ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء اور قومی سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ وزیراعظم نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں سے عید ملے۔ شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ امت مسلمہ کے اتحاد اور خوشحالی، غزہ میں امن اور بے گناہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے بھی دعا کی۔ شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں تاہم ہمارے پاس بے گناہ پاکستانیوں کے خلاف کی گئی بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہیں اور تاجکستان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ تاجکستان کے حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران امن اور مذاکرات کے لیے متوازن موقف پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں، ان کے اہل خانہ اور آذربائیجان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان-آذربائیجان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مصر کے ساتھ کئی شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور صحت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکبا د دی اور دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہباز شریف اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک دوسرے کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنمائوں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری صورتحال بالخصوص فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرضیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بحرین کی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں اور ایرانی عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ شہباز شریف نے سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہوں نے سلطان ہیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردگان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکائیف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انہیں اور قازقستان کے برادر عوام کو عید الاضحی' کی مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے صدر زرداری کو ٹیلیفون کیا اوران کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ صدر زداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب، خیبر پی کے اور بلوچستان سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رہنمائوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کوعید الاضحیٰ کی مبارک باد دی اور وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پی کے علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحٰی کی مبارکباد دی۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تمام وزراء اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کو بھی عید الاضحٰی کی مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، اویس نورانی، آفتاب احمد خان شیرپائو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فونک رابطہ کیا اور انہیں ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عوام کو عید کی مبارکباد ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا کے برادر عوام کو عید سے ٹیلی فونک رابطہ کی مبارکباد دی شہباز شریف نے اور انہیں عید شکریہ ادا کیا بھارت بحران ٹیلی فون پر سے ٹیلی فون نے پاکستان عید الاضحی باد دی اور کے دوران انہوں نے کے صدر پر بھی
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔