شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی مناسبت سے ثقافتی مصنوعات کی مقبولیت میں زبردست اضافہ

بیجنگ : شنگھائی میں منعقدہ 10 روزہ ستائیس واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کے دوران، مقامی کیٹرنگ، رہائش، سیاحت اور فیسٹیول کی مناسبت سے دیگر صنعتوں کو بھی بھرپور فروغ ملا اور ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات فلم شائقین کے لئے ایک مقبول نکتہ بن چکی ہیں.

رواں سال کے فلم فیسٹیول میں شنگھائی کے 43 سینما گھروں میں 71 ممالک اور خطوں کی 400 سے زائد فلمیں دکھائی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 1500 نمائشی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ 20 جون کی رات 8 بجے تک فلم بینوں کی تعداد 4.84 لاکھ تک پہنچ گئی، جن میں سے تقریباً 30 فیصد فلم شائقین کا تعلق دیگر علاقوں سے تھا۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اس سال کے فلم فیسٹیول سے نقل و حمل، رہائش، کیٹرنگ، سیاحت اور ریٹیل سمیت دیگر صنعتوں کو حاصل ہونے والے معاشی ثمرات 4.997 ارب یوآن تک پہنچ جائیں گے۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول

پڑھیں:

حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملے کسنے کی زد میں آگئے۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے جملوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6" کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی۔ حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔ 

حارث کے اس اقدام نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے جواب کو تاریخی قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ "معرکہ حق" کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کے بعد پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ پر "0-6" کی برتری حاصل ہوئی۔ حارث کا اشارہ اسی واقعے کی یاد دہانی سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا ویمنز کا پاکستان کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف
  • صحرائی علاقے تھرپارکر کے عظیم لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے.
  • رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا
  • تھر کی ثقافتی دھڑکن تھم گئی؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کرگئے
  • پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین کا اظہار مایوسی
  • حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ
  • پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
  • "ریوینج سیونگ" نے تنخواہ دار انسان کیلئے خرچہ پورے مہینے چلانے کا زبردست طریقہ بتادیا
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں
  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اظہار اطمینان