پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد نے انھیں اور بھائیوں کو اپنے گھر سے الگ کردیا ہے۔

اپنے وی لاگ میں معاذ صفدر نے اپنے بہن بھائیوں اور والدین سے بھرے گھر کے تین حصوں میں بٹ جانے کا انکشاف کرتے ہوئے خود سمیت بقیہ دو بھائیوں کے گھر الگ ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

معاذ نے بتایا کہ ’’والد کا فیصلہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بھائی جن کی شادی ہوچکی ہے اور بچے بھی ہیں، اس لیے اب وہ اپنے اپنے الگ گھروں میں شفٹ ہوجائیں، جبکہ تیسرا اور چھوٹا بھائی اپنی اہلیہ، دونوں بہنوں اور والدین کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہے گا۔‘‘

معاذ نے دل گرفتہ لہجے میں بتایا کہ ’’یہ فیصلہ بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ آج تک سب ان کےلیے ہی تو کیا تھا، ساتھ رہے سارے لمحے آنکھوں کے سامنے آرہے ہیں۔‘‘

وی لاگ میں معاذ صفدر کے والد کی گفتگو بھی شامل ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی تم دونوں کی شادی ہوگئی ہے اور بچے بھی ہوگئے ہیں، اصل لڑائی بچوں کے ہونے کے بعد ہی شروع ہوتی ہے اس لیے یہ سب سے صحیح وقت ہوتا ہے گھر الگ کرنے کا، اس سے محبت نہ صرف قائم رہتی ہے بلکہ اور زیادہ بڑھتی ہے۔‘‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پسند سے شادی کی، والد دھمکیاں دیتے ہیں، ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کا سپریم کورٹ میں بیان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اوراس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کے جبری مذہب تبدیل کروانے اور پسند کی شادی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینش کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام قبول کرنے والی بینش عدالت میں پیش ہوگئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا دبائو کے تحت زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہی آپ نے اپنی پسند سے شادی کی ہی شادی کے وقت عمر کیا تھی ۔دوران سماعت بینش نے عدالت کو بتایا کہ میں نے اپنی پسند سے شادی کی اور اس پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں تھا، شادی کے وقت عمر 28 سال تھی، اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں، میرے والد دھمکیاں دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب کچھ نہیں ہوگا، کوئی دھمکیاں نہیں دے گا، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے بینش اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا
  • اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • میں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شاگرد بننے کی پیش کش کو مسترد کیا تھا، گلوکارہ حمیرا ارشدکاانکشاف
  • سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
  • ملک کی سلامتی کیلئے جانیں قربان کرنے والے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم
  • بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا سوگوار،والد داغ مفارقت دے گئے
  • سلمان خان کے باڈی کارڈ شیرا کے والد انتقال کرگئے
  • پسند کی شادی پر قانونی کارروائی نہ کیا کریں، بری بات ہے: سپریم کورٹ
  • پسند سے شادی کی، والد دھمکیاں دیتے ہیں، ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کا سپریم کورٹ میں بیان
  • موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا