پاکستان ریلویز نے 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں نکال دیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے مجموعی طور پر 30 بوگیاں کم کر دی ہیں، جس کی وجہ مسافر کوچز کی قلت بتائی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی اس کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کے پاس فی الوقت مسافر کوچز کی دستیابی میں شدید کمی ہے، جس کے پیش نظر بولان میل سمیت مختلف اہم ٹرینوں سے بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن ٹرینوں کو اس فیصلے سے متاثر کیا گیا ہے ان میں خبیر میل، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سبک رفتار، شاہ حسین ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس شامل ہیں۔
بولان میل جو کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلتی ہے، اس کی بھی تین بوگیاں کم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد اب یہ ٹرین 12 کے بجائے 9 بوگیوں کے ساتھ سفر کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 25 مارچ کو کوئٹہ کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ بولان میل کو یکم اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا، تاہم اب تک اس اعلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلے کا مقصد بوگیوں کی دستیابی کو متوازن بنانا ہے تاکہ ٹرینوں کی سروس میں خلل نہ آئے۔ تاہم اس اقدام سے مختلف روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے)
ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ میں جاگھسی۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین کے انجن کو کرین کے ذریعہ نکالنے اور سروس ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کے لیے روانہ کردیں۔