وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان اور آرمینیا کے تاریخی امن معاہدے پر خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سنگ میل جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کئی دہائیوں کے تنازع اور انسانی المیے سے گزرا ہے۔
Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.
This landmark development marks the dawn of a new era of peace,…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025
شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دانشمندی اور دوراندیشی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس تاریخی موقع پر بھی ان کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے، ٹرمپ نوبیل امن انعام کے لیے نامزد
وزیراعظم نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ معاہدہ تجارت، روابط اور علاقائی انضمام کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مکالمے کی یہ روح دیگر خطوں کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھی مثال بنے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان آرمینیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس وزیراعظم شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرمینیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
باکو:۔ پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کاراباخ کی آزادی کی جنگ میں آذربائیجان کی فتح کو حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام، خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات آذر بائیجان کے صدارتی محل میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی جو آرمینیا کے خلاف کاراباخ کی آزادی کی 44روزہ جنگ میں تاریخی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان کی فتح حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام خصوصاً بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں اپنے کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی۔ وزیراعظم نے اس سال کے شروع میں آرمینیا کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر علیوف کو سراہا۔ صدر الہام علیوف نے کاراباخ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔