وفاقی وزیر صحت نے اپنی بیٹی کو سروائیکل ویکسین لگوا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو میڈیا کیمروں کے سامنے سروائیکل ویکسین لگوا نے کے بعد کہا ہے کہ ویکسین سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویکسین مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے کے آغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے، اس پروپیگنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیٹی کو
پڑھیں:
لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-26