کراچی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔

کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔

کرینا کپور اپنی فٹنس اور حسن کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرتی ہیں۔ وہ روزانہ ہائی انٹینسٹی ورزش اور ویٹ ٹریننگ کرتی ہیں جبکہ اپنی غذا میں روایتی بھارتی کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں جن میں دال چاول، سبزیاں اور کھچڑی شامل ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے فاسٹ فوڈ کے بجائے گھریلو کھانے زیادہ مؤثر ہیں۔

اداکارہ شام کے وقت جلدی کھانا کھانے اور رات کو وقت پر سونے کی عادی ہیں۔ یوگا اور ذہنی سکون پر توجہ دینا بھی ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔ کیرینا کے مطابق خوبصورتی صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی سکون اور خوشی سے بھی جڑی ہوتی ہے۔

کیرینا کپور نے 1990 کی دہائی کے آخر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ بالی وڈ کی سب سے کامیاب اور مقبول اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، انکی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، کبھی خوشی کبھی غم، تلاش، 3 ایڈیٹس، گول مال ریٹرنز، گول مال 3، ویرے دی ویڈنگ، ہیروئن، بجرنگی بھائی جان، تاشن، رافٹار 786، چلتے چلتے (خصوصی کردار)، اشوکا، چمکیلا اور متعدد دیگر کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرینا کپور بالی وڈ کپور کی

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25روپے کے اضافے سے 3ہزار 812روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ اب تک کتنی لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگی؟ تفصیلات جاری
  • میرپور خاص: محکمہ ریونیو نے 22کروڑ کا پلاٹ مالک کی اجازت کے بغیر فروخت کردیا
  • صدر زرداری سے سیرین ائر کے مالک اور سی ای او کی ملاقات
  • جرمنی میں زندگی کتنی محفوظ ہے؟
  • بااثر وڈیرے کا جانور پر بدترین تشدد، مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی
  • پاکستانی اداکارائیں جو بولڈ لباس پہننے سے نہیں گھبراتیں
  • انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
  • انسان کے مزاج کتنی اقسام کے، قدیم نظریہ کیا ہے؟