Jasarat News:
2025-11-09@09:31:26 GMT

ٹنڈوجام کے تمام تعلیمی ادارے بند ،اساتذہ سراپا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائزالائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روزہ بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری اداروں میں کام بند رہا اور مختلف جگہ احتجاج ہوتا رہا جن سے تنظیم کے رہنما نوید راجپوت عارف بابو ارشاد راجپوت اور عابد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبا ت پورے نہیں کیے گئے تو چھ اکتوبر کو بلاول ہاوس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس کی مثال ملنا مشکل ہو جائے گی انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد سرکاری ملازمین کے حقوق کی بحالی تک جاری رہے گی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سرکاری محکموں میں طبی بنیادوں پر نااہلی کی پالیسی، ملازمین کا ڈیٹا طلب

سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔ تمام محکموں کو مطلوبہ معلومات مخصوص فارمیٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں ملازمین کے نام، عہدے، تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ حیثیت شامل ہو گی۔

میڈیکل انویلیڈیشن پالیسی کے تحت ملازمین کی بیماری کی نوعیت، شدت اور دیگر طبی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا

متعلقہ مضامین