2025-11-09@02:58:30 GMT
تلاش کی گنتی: 125

«کارکنوں کی ہلاکت»:

(نئی خبر)
    جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بدھ کے روز اعداد و شمار کا اندازہ لگایا ہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ موسم گرما کے چھے ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر 1400 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ہلاکتیں اس دوران ہوئیں جب بنگلا دیش کی معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ایک نئی رپورٹ میں جنیوا میں قائم دفتر نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس سروسز نے منظم طریقے سے حقوق کی خلاف ورزیاں کیں جو انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں اور ان پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ مختلف معتبر ذرائع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یمن میں حوثیوں (انصاراللہ) کے زیرحراست 'ڈبلیو ایف پی' کے اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ملک میں ادارے کے پرچم سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے اس واقعے پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ متوفی اہلکار کی موت کیسے حالات میں ہوئی تاہم، اقوام متحدہ حوثی حکام سے اس بارے میں فوری وضاحت لے رہا ہے۔ اس واقعے کی بلاتاخیر، شفاف اور مفصل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم پولیس کانسٹیبل دلہا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔    جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ملزم آفتاب کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم دُلہا آفتاب خود پولیس کانسٹیبل ہے۔  تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں کچھ اور ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر کھڑی ڈھائی سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔  عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 فروری 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار برونو لامارکیز نے ایک غیرسرکاری امدادی ادارے (این جی او) کے کارکنوں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں تین افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی۔یہ واقعہ 5 فروری کو ملک کے جنگ زدہ صوبے جنوبی کیوو کے گاؤں کابیرانگیریرو میں پیش آیا جس میں سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ادارے ہیکس/ایپر کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔رابطہ کار نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں، ساتھیوں اور ان کے ادارے سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارکنوں نے جنگ سے تباہ حال لوگوں کو مدد پہنچانے کی کوشش میں جانیں دیں۔ اس المیے سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میںآپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے لانس نائیک کیلئے حرف عقیدت پیش کیا۔
    گوما: جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر...
    گوما: جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن...
    افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے، بدرالدین عرف یوسف، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔وزیرِاعظم کا جوانوں کی شہادت پر اظہارِ غموزیرِ اعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک تقریباﹰ دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم بعض آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کمبھ میلے کے دوران انتیس جنوری، یعنی مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوئے اور حکام کے مطابق بھگدڑ کا یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔ بھارت کا کمبھ میلہ: دنیا کا سب سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جنوری 2025ء) لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ واپسی کی ضمانت ملنی چاہیے۔ملک کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پلاشرٹ اور ادارے کی امن فورس (یونیفیل) کے کمانڈر آرولڈو لازارو کے مطابق، نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور جنوبی لبنان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی واپسی کے لیے حالات تاحال سازگار نہیں ہیں۔ Tweet URL گزشتہ روز اس علاقے میں قائم بفرزون (بلیولائنمیں اسرائیلی فوج نے...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان عمیر اور محمد ثاقب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 12 جنوری کو مین شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف مرحوم کی اہلیہ اسماء مشرف نے ٹیپو...
    سرینگر — بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے علاقے بڈھال میں پراسرار بیماری کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں تین سے 15 برس کے 13 بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی کئی افراد راجوری، جموں اور چندی گڑھ کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ جان کی بازی ہارنے والوں اور بیمار افراد کے رشتے داروں اور ان کے رابطے میں آنے والے دیگر افراد سمیت 300 سے زائد لوگوں کو بڈھال سے55کلو میٹر دور ضلع صدر مقام راجوری میں قائم کیے گیے قرنطینہ مراکز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بڈھال اور اس کے قر ب و جوارکو’ آلودہ زون’ قرار دیا گیا ہے۔ متعدی بیماری...
    کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ خواجہ اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے اور وہ دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار یعقوب کا پنجاب کے علاقے قصور میں ایک شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان دکاندار کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کر کے قتل کرنا چاہتے تھے۔ مارے گئے ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی ملی ہیں، پنجاب...
    اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کے شہر بولو کے ہوٹل میں آتشزدگی سے درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کے شہر بولو کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 66 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ شفقت علی خان نے مزید کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ترک...
    اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس میں جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو مبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
    جنوبی افریقہ میں سونے کی ایک متروک کان میں غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے کم از کم 100 کان کن کئی مہینوں تک زیرزمین گہرائی میں پھنسے رہنے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد ابھی تک مذکورہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکشن گروپ میں کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز یونائیٹڈ ایکشن گروپ کے ترجمان، سبیلو منگنی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز کچھ ریسکیو کیے گئے کان کنوں کے ہمراہ بھیجے گئے ایک سیل فون میں دو ویڈیوز میں درجنوں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی دکھائی دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا برآمد، جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ترجمان ایکشن گروپ نے کہا کہ شمال...
    قبرص میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر چیف پراسیکیوٹر نے مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کے لیے آزاد تفتیش کار مقرر کر دیا۔ قبرص اٹارنی جنرل جارج ایل سویدیس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان کی ہلاکت کے سلسلے میں ایک آزاد مجرمانہ تفتیش کار مقرر کیا ہے، سینئر وکیل نینوس کیکوس پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ قبرص حکام کے مطابق دارالحکومت نکوسیا میں پولیس کو 24 سالہ پاکستانی شہری کی لاش 6 جنوری کو کھیت سے ملی تھی۔ پاکستانی شہری کو پولیس کے ہتھیار سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے مطابق پاکستانی شخص کی کمر کے دائیں...
    یونان کے زیرانتظام جزیرہ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں فائرنگ سے ہلاک پاکستانی نوجوان کی لاش ملنے کے بعد قبرص کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک آزاد تفتیش کار مقرر کیا ہے جو رواں ماہ 6 جنوری کو مبینہ طور پر پولیس کی گولی سے پاکستانی شخص کی موت کی مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔ اٹارنی جنرل جارج ایل سیویڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پولیس چیف کی جانب سے واقعے کی جاری انکوائری کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے مطابق جمہوریہ کے سینیئر وکیل، مسٹر نینوس کیکوس، پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ یہ اقدام ایسے موقع پر اٹھایا گیا ہے جب حکام...
    سوئٹزرلینڈ نے ایران سے سمنان جیل میں اپنے ایک شہری کی موت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ سوئٹزرلینڈ نے، ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست اپنے ایک شہری کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ چاہتا ہے کہ ایرانی حکام نہ صرف اس سوئس شہری کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے تفصیلی معلومات فراہم کریں بلکہ اس کی موت پر بھی مکمل تحقیقات انجام دیں۔ سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ اس شہری کے جنازے کی واپسی بھی سوئٹزرلینڈ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے اس قیدی کو...
    فائل فوٹو کراچی میں شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے2 شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ ٹینکر ڈرائیور فرار اور اس کا ساتھی گرفتار ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ مقدمے میں دونوں افراد نامزد ہیں۔ واضح رہے کہ جمعےکی صبح پیش آئے حادثے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔