جنوبی افریقہ: سونے کی متروک کان میں پھنسے سینکڑوں کان کنوں کی ہلاکت کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جنوبی افریقہ میں سونے کی ایک متروک کان میں غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے کم از کم 100 کان کن کئی مہینوں تک زیرزمین گہرائی میں پھنسے رہنے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد ابھی تک مذکورہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ایکشن گروپ میں کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز یونائیٹڈ ایکشن گروپ کے ترجمان، سبیلو منگنی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز کچھ ریسکیو کیے گئے کان کنوں کے ہمراہ بھیجے گئے ایک سیل فون میں دو ویڈیوز میں درجنوں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی دکھائی دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا برآمد، جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ترجمان ایکشن گروپ نے کہا کہ شمال مغربی صوبے میں واقع اس کان میں کم از کم” 100 افراد ہلاک ہوئے تھے جہاں پولیس نے کان کنوں کو زبردستی نکالنے کے لیے نومبر میں پہلی بار آپریشن شروع کیا تھا۔
’ان پر شبہ ہے کہ وہ بھوک یا پانی کی کمی سے مرے ہیں، جمعہ سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ان میں سے 9 لاشیں جمعے کو کمیونٹی کی قیادت میں کی گئی کارروائی میں برآمد کی گئیں۔
مزید پڑھیں: غزہ میں نسل کشی میں ملوث جنوبی افریقہ کے شہریوں کی گرفتاری کا حکم
ترجمان کے مطابق پیر کے روز حکام کی جانب سے ایک سرکاری ریسکیو آپریشن میں مزید 9 کو بازیاب کیا گیا، جب 26 زندہ بچ جانے والوں کو بھی باہر لایا گیا۔
پولیس ترجمان بریگیڈیئر سیباتا موگوابون کے مطابق وہ ابھی تک اس معلومات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ پیر کو ایک نیا ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے بعد کتنی لاشیں نکالی گئی ہیں اور کتنے زندہ بچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کو عالمی عدالت میں گھسیٹنے پر برازیل نے جنوبی افریقہ کی حمایت کردی
سونے کی دولت سے مالا مال جنوبی افریقہ کے ان حصوں میں غیر قانونی کان کنی عام ہے جہاں کمپنیاں غیر منافع بخش کانوں کو بند کر دیتی ہیں، جس کے بعد غیر رسمی کان کنوں کے گروپ غیر قانونی طور پر ان میں داخل ہو کر بچ کچھے ذخائر تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوبی افریقہ سونے کی کان کان کن متروک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ سونے کی کان کان کن متروک جنوبی افریقہ کان کنوں سونے کی کان میں
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی رسائی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
اس بار اس عالمی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا شامل ہے اور نہ انگلینڈ، اور پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیم عالمی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔
فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے ابتدائی میچوں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، ایک میچ میں صرف 69 اور دوسرے میں 97 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی، مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا، فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا
بھارتی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں مشکلات کے باوجود شاندار پیش رفت کی، اگرچہ گروپ مرحلے میں وہ اُن تین ٹیموں کو شکست نہیں دے سکی جو اُس سے اوپر تھیں، مگر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا اور گھر کے میدان پر شائقین کو یادگار لمحہ دیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے گواہٹی میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا موڑ رقم کیا۔ اب دونوں ٹیمیں نوی ممبئی کے میدان میں فائنل کھیلیں گی، جہاں بھارت پہلے ہی چار میچ کھیل چکا ہے اور اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار اسی میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں خواتین کو تعلیم، روزگار اور کھیل کے میدانوں میں ابھی بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن خواتین کھلاڑیوں کی کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جب آخری بار بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا تو میچز چھوٹے میدانوں میں ہوتے تھے اور انعامی رقم بھی بہت کم تھی، لیکن اس بار نوی ممبئی میں 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی متوقع حاضری خواتین کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا جنوبی افریقہ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ