سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنے شہری کی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
سوئٹزرلینڈ نے ایران سے سمنان جیل میں اپنے ایک شہری کی موت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ سوئٹزرلینڈ نے، ایران میں جاسوسی کے الزام میں زیر حراست اپنے ایک شہری کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ چاہتا ہے کہ ایرانی حکام نہ صرف اس سوئس شہری کی گرفتاری کی وجوہات کے بارے تفصیلی معلومات فراہم کریں بلکہ اس کی موت پر بھی مکمل تحقیقات انجام دیں۔ سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ اس شہری کے جنازے کی واپسی بھی سوئٹزرلینڈ کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے اس قیدی کو 64 سالہ سوئس شہری قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ سیاح کے طور پر ایران کے سفر پر تھا۔
واضح رہے کہ تہران نے جمعرات کے روز سوئٹزرلینڈ کو مذکورہ قیدی کی موت کی اطلاع دی تھی۔ قبل ازیں ایرانی صوبے سمنان کے چیف جسٹس نے اعلان کیا تھا کہ ایک سوئس شہری نے سمنان جیل میں اپنی قید کے دوران خودکشی کر لی ہے۔ سمنان کے صوبائی محکمہ انصاف کے مطابق، اس سوئس شہری کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس سے متعلق مکمل دستاویزات و شواہد موجود ہیں نیز اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہری کی
پڑھیں:
کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
کراچی:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے عرفان نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پراہلکاروں کے خلاف انٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے نے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں نے دوران حراست متوفی پر تشدد کیا، تشدد کے باعث عرفان کی موت ہوئی ، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، نوجوان عرفان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔