صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

وزیرِاعظم کا جوانوں کی شہادت پر اظہارِ غم

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے 6 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔

میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز خوارج ہلاک اور سپاہی آپریشن کے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک