اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جنوری 2025ء) لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ کے حکام نے جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو محفوظ واپسی کی ضمانت ملنی چاہیے۔

ملک کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی رابطہ کار جینائن ہینز پلاشرٹ اور ادارے کی امن فورس (یونیفیل) کے کمانڈر آرولڈو لازارو کے مطابق، نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد نہیں ہو رہا اور جنوبی لبنان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی واپسی کے لیے حالات تاحال سازگار نہیں ہیں۔

Tweet URL

گزشتہ روز اس علاقے میں قائم بفرزون (بلیولائنمیں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے لبنان کی فوج کے ایک سپاہی اور 14 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

معاہدے کی رو سے علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب، اسرایل نے لبنان کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی علاقے میں واپس نہ آئیں۔ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس کی فوج واپس نہیں جائے گی۔

قرارداد 1701 کی روزانہ پامالی

رابطہ کار نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی روزانہ خلاف ورزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ کے بعد منظور کردہ اس قرارداد میں دونوں مملک کے مابین بفر زون قائم کرنے اور اسرائیلی فوج کی واپسی کے لیے کہا گیا تھا۔ یہ بفر زون 'بلیو لائن' بھی کہلاتا ہے جس پر اقوام متحدہ کی امن فورس تعینات ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے مطابق اسرائیل کی فوج کو کو آج یہ علاقہ خالی کرنا تھا۔

یونیفیل نے اسرائیل کی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ نہ بنائے کیونکہ تناؤ بڑھنے سے سلامتی کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

مشن نے قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد اور مخصوص طریقہ کار کے تحت کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس میں لبنان سے اسرائیلی فوج کی مکمل واپسی، لبنان میں دریائے لیطانی کے جنوبی علاقے کو ہر طرح کے غیرقانونی ہتھیاروں سے پاک کرنا اور وہاں لبنانی فوج کی تعیناتی اور بلیو لائن کے آر پار نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی محفوظ اور باوقار واپسی کی ضمانت دینا بھی شامل ہے۔

تنازع ختم کرنے کا 'واحد' راستہ

یونیفیل کے کمانڈر اور اقوام متحدہ کی رابطہ کار نےفریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے اور قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ حالیہ تنازع کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ بلیو لائن کے آر پار سلامتی، استحکام اور خوشحالی اسی صورت ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اس مقصد کے لیے تمام فریقین سے رابطے میں رہے گا اور قرارداد کی مطابقت سے قیام امن میں ہر طرح کی مدد دینے کو تیار ہے۔

امن میں ہی لبنان اور اسرائیل کا مفاد ہے اور اسی لیے تمام فریقین کی جانب سے اس معاہدے کی تعمیل کے حوالے سے نئے عزم کی فوری ضرورت ہے۔

دونوں حکام نے کہا ہے کہ لبنان کی مسلح افواج کی درخواست پر جنوبی علاقے میں یونیفیل کے اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور کشیدگی کو روکا جا سکے۔

تاہم، یونیفیل کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے لوگوں کے ہجوم کو سنبھالنا اس کی ذمہ داری نہیں اور اس کے لیے لبنان کے حکام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

لبنان کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فوج کے احکامات پر عمل کریں جس کا مقصد ان کی زندگیوں کو تحفظ دینا اور جنوبی لبنان میں کشیدگی کو روکنا ہے۔لبنان میں مثبت پیش رفت

اقوام متحدہ کے دونوں حکام نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد لبنان میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے۔ تشدد میں غیرمعمولی کمی آئی ہے اور جنوبی لبنان کے بہت سےعلاقوں میں ہزاروں لوگ اپنے دیہات اور گھروں کو واپس آ گئے ہیں۔

لبنان کی مسلح افواج نے اسرائیلی فوج کی خالی کردہ پوزیشنیں سنبھالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یونیفیل کی مدد سے ملکی فوج جنگ سے بری طرح متاثر ہونے والے علاقوں میں خدمات کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت دے رہی ہے۔

ملک کے نئے صدر کے انتخاب اور وزیراعظم کی نامزدگی لبنان کے شہریوں اور ریاست میں اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ ان پیش ہائے رفت کی بدولت ملک بھر میں ریاستی اختیار بحال ہونے اور ملکی تعمیرنو اور ترقی کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے میں اسرائیل اقوام متحدہ معاہدے کی علاقے میں کہا ہے کہ لبنان کی لبنان کے اور اس کی فوج کے لیے

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام  کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ڈرائیورز سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف 
  • اردن نے اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی، اثاثے منجمد، 16 افراد زیر حراست
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • 23 اپریل کو ایل او سی سرجیور میں دو دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔
  • مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • کراچی ایئر پورٹ سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودیہ جانے والے دو مسافر گرفتار
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم، امن کی کوشش یا طاقتوروں کا ایجنڈا؟