کراچی، اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے میں تین ملزمان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
خواجہ اجمیر نگری میں تین ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ دکاندار یعقوب کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے اور وہ دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار یعقوب کا پنجاب کے علاقے قصور میں ایک شخص سے زمین کا تنازع چل رہا ہے، ملزمان دکاندار کو ڈکیتی کی واردات ظاہر کر کے قتل کرنا چاہتے تھے۔
مارے گئے ملزمان کے موبائل فون سے دکاندار اور اس کے بیٹے کی تصاویر بھی ملی ہیں، پنجاب پولیس سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
مزید :