2025-11-05@00:04:01 GMT
تلاش کی گنتی: 112
«کی گائیکی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، امریکی سیاستدانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دورہ امریکا کے دوران چین مخالف تقریب میں شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں...
LAGOS: امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے جہازبوئنگ 787-8 کی فنی خرابی کی وجہ سے نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران عملے کے ارکان سمیت مسافروں کی بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں حادثے کے وقت یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز یو اے 613 میں 245 مسافر، پرواز کے 8 میزبان اور 3 پائلٹ سوار تھے۔ نائیجیریا کی فیڈرل ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہنگامی لینڈنگ کی تفصیلات بتائیں کہ پرواز مورطالا محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی لیکن 3 گھنٹے 23 منٹ بعد پریشر نہ ہونے پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔ بیان میں کہا گیا کہ لینڈنگ پر ایروڈروم ریسکیو اینڈ فائر فائٹر سروس، ایوی ایشن میڈیکل اور ایوی ایشن...
بیجنگ () امریکہ کی نئی انتظامیہ نے جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور ملک میں داخل ہونے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند کر دیا ہے، اور امیگریشن کا مسئلہ نئی امریکی انتظامیہ کی ترجیح بنتا نظر آ رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے میں جواب دہندگان نے امریکی حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے طریقے کے بارے میں بے چینی کا اظہار کیا ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سلسلہ ہماری والدہ کے دور سے چلتا آ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے، پاکستان کے نیوکلیئر اثاثے اور میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بے نظیر بھٹو کی امانت ہے۔ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاولپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم...
بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے ایوان نمائندگان نے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری دے دی ہے بل ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا تو 263 ارکان نے اس کے حق میں جب کہ 156 نے مخالفت میں ووٹ دیا بل کی حمایت کرنے والوں میں 46 ارکان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے. ایوان نمائندگان سے غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کے بل کی منظوری کے بعد اب اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گاسینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ہونے والی یہ پہلی قانون سازی ہو گی.(جاری ہے) صدر ٹرمپ میکسیکو سے...
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین کھیلوں میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین اسپورٹس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کے بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 ووٹ ڈالے گئے، جن میں دو ڈیموکریٹس کے ووٹ بھی شامل تھے۔ تاہم، یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جانا باقی ہے، جہاں اس کے قانون بننے کے امکانات کم ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد، ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو ان اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا، جو فیڈرل فنڈنگ حاصل کرتی ہیں۔ ادھر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایک ایسے بِل کی منظوری دی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ امریکی ایوان میں مںظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس بل کےتحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈر کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا ریپبلکن ممبران نے اس بل کو بچیوں کی پرائیویسی اور حقوق کے تحفظ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے جب...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2024 ء میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پرآئی۔جوبائیڈن نے کہا کہ ان کے دور میں 16لاکھ زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت پر بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ دسمبر 2024 میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔(جاری ہے) صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں 16.6 ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال کی حکومت میں کورونا وبا کے باوجود حالات پر قابو پاکر ان کی حکومت نے ناصرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے بلکہ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں کام بھی کیا جس سے امریکیوں کے 160 ارب ڈالر بچیں گے۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار امریکی تاریخ...
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت میں امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف (ICC) کے خلاف پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان نے عالمی عدالتِ انصاف کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے حق میں بل منظور کر لیا۔ ایوانِ زیریں میں بھاری اکثریت کے ساتھ 243 میں سے 140 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، بل کا عنوان غیر قانونی عدالتی انسدادِ ایکٹ تھا۔ ایوانِ زیریں میں منظوری کے بعد یہ بل سینٹ سے منظوری کے لیے بھیجا جائے گا، جہاں ریپبلیکن پارٹی کی اکثریت موجود ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان سے پاس ہونے...
