دسمبر میں بے روزگاری کی شرح4.1 فیصد کم ہوئی‘ جوبائیڈن
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے دور اقتدار میں امریکی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2024 ء میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پرآئی۔جوبائیڈن نے کہا کہ ان کے دور میں 16لاکھ زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔