2025-09-18@18:25:30 GMT
تلاش کی گنتی: 108
«کے پی اور بلوچستان»:
(نئی خبر)
قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...

خیبرپی کے ، بلوچستان کت طلبہ کو سکالر شپ دینے کی خواہش ہم 28مئی والے ، ملک کی عزت کت رکھوالے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پی کے اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اورغازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اہل، محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ، فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں۔ ہماری زبان تذلیل...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت،چمن اور پشین سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں بارش اور شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدید برقرار رہی۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر میں ہمارا ایک اجلاس ہونا تھا، مگر پولیس کی بھاری نفری یہاں بھی پہنچ گئی۔ اگر میڈیا نہ ہوتی تر ہمیں گرفتار کیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے تیار اور مرکزی قیادت کی کال کے منتظر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ناحق سزا سنائی گئی، عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے۔ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں ایڈوکیٹ خورشید احمد کاکڑ، زین العابدین خلجی، ملک فیصل دہوار اور مہوش جنجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں انصاف...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان نے گوادر میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔چیئرمین پی اے سی بلوچستان اصغر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گوادر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے کارواٹ میں واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے غیرفعال ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز ناکافی ہیں۔چیئرمین پی اے سی نے گوادر کی ترقی کےلیے چیلنجز، فنڈز کے مسائل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اکثر فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ترقیاتی عمل کو متاثر کر رہی ہے۔کمیٹی کو دی گئی...
اپنے بیان میں بی این پی رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل میں قومی و سیاسی اداروں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طلباء تنظیموں پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں اور طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناروا عمل ناقابل...